ریڑھ کی ہڈی سے مادہ نکالنے کا کیس ،ْواقعہ کی تحقیقات کیلئے کمیٹی تشکیل ،ْوزیر صحت کی تین روز میں رپورٹ پیش کر نے کی ہدایت

غریب خواتین کو لالچ دے کر اٴْن کی زندگیوں سے کھیلنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ،ْسائرہ افضل تارڑ

منگل 13 فروری 2018 15:17

ریڑھ کی ہڈی سے مادہ نکالنے کا کیس ،ْواقعہ کی تحقیقات کیلئے کمیٹی تشکیل ..
حافظ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 فروری2018ء)حافظ آباد میں غریب خواتین کو جہیز فنڈ کا جھانسہ دے کر ان کی ریڑھ کی ہڈی سے مادہ نکالنے کے انکشاف کے بعد وفاقی وزیر صحت سائرہ افضل تارڑ نے واقعے کی تحقیقات کے لیے ڈپٹی کمشنر کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دے کر 3 دن میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کردی۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر صحت سائرہ افضل تارڑ کا کہنا تھا کہ غریب خواتین کو لالچ دے کر اٴْن کی زندگیوں سے کھیلنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں اور واقعے میں ملوث ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔