ملک میں کاروں کی فروخت میں 13 فیصد اضافہ ریکارڈ ،ْجنوری میں 23 ہزار 700 کاریں فروخت کی گئیں

منگل 13 فروری 2018 15:17

ملک میں کاروں کی فروخت میں 13 فیصد اضافہ ریکارڈ ،ْجنوری میں 23 ہزار 700 ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 فروری2018ء) ملک میں کاروں کی فروخت میں 13 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، جنوری میں 23 ہزار 700 کاریں فروخت کی گئیں۔

(جاری ہے)

اعداد وشمار کے مطابق جنوری کے دوران تاریخ کی ریکارڈ فروخت ہوئی اور کار فروخت کا کل حجم تقریبا 24 ہزار کاروں تک پہنچ گیا ہے ،ْرواں مالی سال جولائی تا جنوری کے دوران کار فروخت ایک لاکھ 48 ہزار یونٹس رہی جو گذشتہ سال اسی عرصے کے مقابلے میں 29 فیصد زائد ہے۔ماہرین کے مطابق استعمال شدہ جاپانی کاروں کی امپورٹ میں رکاوٹ کے سبب بھی مقامی کار فروخت میں اضافے کا رحجان ہے ۔

متعلقہ عنوان :