توہین عدالت کیس ،ْطلال چوہدری کو دوسرا وکیل مقرر کرنے کیلئے 19 فروری تک مہلت

جس وکیل کو کیس کیلئے مقرر کیا تھا وہ اس دنیا میں نہیں رہیں ،ْ دوسرا وکیل مقرر کر نے کیلئے وقت دیا جائے ،ْطلال چوہدری

منگل 13 فروری 2018 15:17

توہین عدالت کیس ،ْطلال چوہدری کو دوسرا وکیل مقرر کرنے کیلئے 19 فروری ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 فروری2018ء) سپریم کورٹ نے وفاقی وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کو توہین عدالت کیس میں دوسرا وکیل مقرر کرنے کیلئے 19فروری پیر تک کی مہلت دیدی۔ منگل کو جسٹس اعجاز افضل کی سربراہی میں جسٹس مقبول باقر اور جسٹس فیصل عرب پر مشتمل سپریم کورٹ کے 3 رکنی بنچ نے طلال چوہدری کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

سماعت کے دوران طلال چوہدری عدالت میں پیش ہوئے اور آگاہ کیا کہ جس وکیل کو انہوں نے کیس کے لیے مقرر کیا تھا وہ اس دنیا میں نہیں رہیں، لہذا دوسرا وکیل مقرر کرنے کے لیے انہیں وقت دیا جائے جس پر عدالت عظمیٰ نے طلال چودھری کو دوسرا وکیل مقرر کرنے کیلئے پیر19 فروری تک کا وقت دیتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کردی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق طلال چوہدری نے اس کیس میں معروف قانون دان عاصمہ جہانگیر سے رابطہ کیا تھا ،ْ جو 12 فرروی کو خالق حقیقی سے جاملیں۔واضح رہے کہ یکم فروری کو عدلیہ مخالف تقریر پر آرٹیکل 184 (3) کے تحت چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چودھری کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :