نواز شریف کی احتساب عدالت میں نیب ریفرنسز کی سماعت میں حاضری سے دو ہفتے کے استثنیٰ ..
تازہ ترین : 1

نواز شریف کی احتساب عدالت میں نیب ریفرنسز کی سماعت میں حاضری سے دو ہفتے کے استثنیٰ کی درخواست

اہلیہ کی عیادت کیلئے برطانیہ جانا ہے جس کے باعث 19 فروری سے دو ہفتے کے لئے دیا جائے ،ْسابق وزیر اعظم

نواز شریف کی احتساب عدالت میں نیب ریفرنسز کی سماعت میں حاضری سے دو ہفتے ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 فروری2018ء)سابق وزیراعظم نواز شریف نے احتساب عدالت میں نیب ریفرنسز کی سماعت میں حاضری سے دو ہفتے کے استثنیٰ کی درخواست کردی۔منگل کو اسلام آباد کی احتساب عدالت میں شریف خاندان کے خلاف نیب مقدمات کی سماعت ہوئی جس میں سابق وزیراعظم نوازشریف، ان کی بیٹی مریم نواز اور داماد کیپٹن (ر) صفدر پیش ہوئے۔

معروف قانون عاصمہ جہانگیر کی وفات کے باعث سابق وزیراعظم نوازشریف کے وکیل خواجہ حارث احتساب عدالت میں پیش نہ ہوئے جس کے باعث طلب کیے گئے استغاثہ کے 4 گواہوں کے بیانات بھی قلمبند نہ ہوسکے۔ نوازشریف نے دو ہفتے کے لئے حاضری سے استثنیٰ مانگا۔ نوازشریف نے اپنی درخواست میں موقف اختیار کیا کہ اہلیہ کی عیادت کیلئے برطانیہ جانا ہے جس کے باعث 19 فروری سے دو ہفتے کے لئے دیا جائے۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 13/02/2018 - 15:17:53

اس خبر پر آپ کی رائے‎