پاکستان اقوام متحدہ کی امن کوششوں کی غیرمتزلزل حمایت کرتا ہے ،ْملیحہ لودھی

منگل 13 فروری 2018 15:17

پاکستان اقوام متحدہ کی امن کوششوں کی غیرمتزلزل حمایت کرتا ہے ،ْملیحہ ..
نیو یارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 فروری2018ء) اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ پاکستان اقوام متحدہ کی امن کوششوں کی غیرمتزلزل حمایت کرتا ہے۔

(جاری ہے)

ملیحہ لودھی نے اقوام متحدہ کی قیام امن کی خصوصی کمیٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اقوام متحدہ کی امن کوششوں کی غیرمتزلزل حمایت کرتا ہے، پائیدارامن کیلئے تنازعات کی بنیادی وجوہات کا جائزہ ضروری ہے اور قیام امن کے دستوں کیلئے بڑھتے خطرات تشویشناک ہیں۔ملیحہ لودھی نے کہاکہ پاکستان اور بھارت میں یو این مبصرمشن میں توسیع ناگزیرہے، امن کیلئے بڑھتے ہوئے خطرات پرقابوپانے کیلئے توسیع ہونی چاہیے جبکہ پاکستان اقوام متحدہ کی قیام امن فوج کاسب سے بڑاشراکت دار ہے۔

متعلقہ عنوان :