لودھراں کی جیت نوازشریف کی ووٹ کے تقدس تحریک کی فتح ہے ،ْمریم اورنگزیب

منگل 13 فروری 2018 15:14

لودھراں کی جیت نوازشریف کی ووٹ کے تقدس تحریک کی فتح ہے ،ْمریم اورنگزیب
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 فروری2018ء) وزیر مملکت اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ لودھراں کی جیت نوازشریف کی ووٹ کے تقدس تحریک کی فتح ہے ،ْووٹ کے تقدس اور عدل کی تحریک کی بحالی کا نواز شریف نے اب جو وعدہ کیا وہ بھی انشاء اللہ پورا کیا جائے گا ۔منگل کو احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ اللہ کے فضل سے 2018ء کے الیکشن کا چاند لودھراں سے نکل آئے ۔

وزیر مملکت نے کہا کہ لودھراں کے عوام نیالزامات، جھوٹ ،گالم گلوچ اور فساد کی سیاست مستردکردی۔انہوںنے کہاکہ لودھراں کی جیت نوازشریف کی ووٹ کے تقدس تحریک کی فتح ہے۔وزیرمملکت نے کہاکہ عوام دیکھ رہے ہیں ،ْنوازشریف کی نااہلیت اہلیت میں بدل رہی ہے۔انہوںنے کہاکہ پاکستان کی باشعور عوام نے جھوٹی اور انتشار کی سیاست کو مسترد کرتے ہوئے لودھراں کے ضمنی الیکشن میں اپنا فیصلہ سنا دیا۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ عوام نے فیصلہ دیا ہے کہ ووٹ صرف کارکردگی اور عوامی خدمت پر دیا جائے گا۔انہوںنے کہاکہ عوام کو معلوم ہے کہ کون قومی اداروں کو کنٹینرز پر کھڑے ہو کر گالیاں دیتا ہے اور کون اداروں کی مضبوطی اور عوامی خدمت پر یقین رکھتا ہے۔وزیر مملکت نے کہا کہ 2013 میں مسلم لیگ ن نے اپنے منشور میں جو وعدے کیئے تھے ان وعدوں کی تکمیل پر لودھراں کی عوام نے نواز شریف کی قیادت پر بھر پور اعتماد کیا۔انہوںنے کہاکہ ووٹ کے تقدس اور عدل کی تحریک کی بحالی کا نواز شریف نے اب جو وعدہ کیا وہ بھی انشاء اللہ پورا کیا جائے گا۔انہوںنے کہا کہ پاکستان کے عوام نواز شریف کے ساتھ کھڑے ہیں اور نا اہلیت کو عوام نے اہلیت میں تبدیل کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :