آزاد کشمیر ،ْ گلگت بلتستان سمیت پہاڑی علاقوںمیں تیسرے روز سے جاری برفباری کے باعث ملک بھر میںسردی میں اضافہ

ایبٹ آباد سے نتھیا گلی جانے والی سڑک کالا باغ کے مقام پر اور نتھیا گلی سے مری جانے والی سڑک بند ،ْ کئی پہاڑی علاقوں کا زمینی راستہ منقطع کئی علاقوں میں سینکڑوں سیاح پھنس گئے ،ْ لوگ گھرو ں میں محصور ،ْ مختلف واقعات میں خواتین اور بچوں سمیت 5 افراد جاں بحق مسلسل گرتی برف سے بجلی اور ٹیلی فون کا نظام بھی بری طرح متاثر ،ْ تمام اضلاع کو حفاظتی اقدامات کیلئے ہدایات جاری

منگل 13 فروری 2018 15:14

اسلام آباد/ایبٹ آباد/مری/کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 فروری2018ء) آزاد کشمیر ،ْ گلگت بلتستان سمیت ملک کے پہاڑی علاقوںمیں تیسرے روز سے جاری برفباری کے باعث ملک بھر میںسردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے ،ْ مسلسل برفباری کی وجہ سے ایبٹ آباد سے نتھیا گلی جانے والی سڑک کالا باغ کے مقام پر اور نتھیا گلی سے مری جانے والی سڑک بند ہوگئی ،ْ کئی پہاڑی علاقوں کا زمینی راستہ منقطع ہوگیا ،ْمختلف علاقوں میں سینکڑوں سیاح پھنس گئے ،ْ لوگ گھرو ں میں محصور ہوگئے ،ْ مختلف واقعات میں خواتین اور بچوں سمیت 5 افراد جاں بحق ہوگئے ،ْمسلسل گرتی برف سے بجلی اور ٹیلی فون کا نظام بھی بری طرح متاثر ہوگیا ۔

منگل کو میڈیا رپورٹ کے مطابق مالاکنڈ ڈویژن کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری نے نظام زندگی کو بری طرح متاثر کیا ،ْ لوئر دیر، دیر بالا، صوابی کے بالائی علاقوں مہابن اور بیرگلی میں تیسرے روز بھی مسلسل برف باری ہوتی رہی ،ْایبٹ آباد کے بالائی علاقوں نتھیا گلی اور گلیات میں بھی برفباری کا سلسلہ جاری رہا ،ْ مسلسل برفباری کی وجہ سے ایبٹ آباد سے نتھیا گلی جانے والی سڑک کالا باغ کے مقام پر اور نتھیا گلی سے مری جانے والی سڑک بند ہوگئی۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق سڑکوں کی بندش کے باعث ایوبیہ، نتھیا گلی اور ڈونگا گلی میں سیاح پھنسے ہوئے ہیں جہاں اب تک 3 فٹ تک برف پڑچکی ہے۔اپر ہزارہ ڈویژن میں بارش اور برفباری جاری رہا ،ْ شاہراہ کاغان راجوال کے قریب ٹریفک کیلئے بند ہوگئی ،ْ نواز آباد روڈ بھی کئی مقامات پر بند رہا اور مسلسل گرتی برف نے بجلی اور ٹیلی فون کے نظام کو بھی بری طرح متاثر کیا ہے۔

اپر دیر میں لواری ٹنل کے قریب اب تک 5 فٹ تک برف پڑ چکی ہے جبکہ سوات کے بالائی علاقوں میں شدید برفباری سے لوگ گھروں تک محصور ہو کر رہ گئے۔ادھر آزاد کشمیر میں وادی لیپہ، وادی گریز، وادی سرگن، وادی جاگراں، وادی شونٹھر، شاردہ ،کیل، حویلی اور وادی نیلم کے بالائی علاقوں میں وقفے وقفے سے برفباری کا سلسلہ جاری رہا۔برف باری کے باعث کریلا سے تٴْرکنڈی روڈ بند ہوگئی جس کی وجہ سے درجنوں گاڑیاں پھنس گئی ہیں اور کئی مقامات پر رابطہ سڑکوں کی بندش سے لوگ گھروں تک محصور ہوگئے۔

پی ڈی ایم اے (پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی) کے مطابق مردان کے علاقے باغیچہ ڈھیری میں گھر کی چھت گرنے سے ایک سال کا بچہ جاں بحق ہوا جبکہ پشاور کے لال کرتی میں گھر کی چھت گرنے سے 2 کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں۔لوئر دیر کے نواحی گاوں ہاشم میں موسلادھار باش سے مکان کی چھت گرنے سے 2 خواتین جاں بحق اور بچی زخمی ہوگئی۔پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ برفباری کے باعث پہاڑی علاقوں میں بیشتر شاہراہیں بند ہوگئی ہیں ،ْ تمام اضلاع کو حفاظتی اقدامات کیلئے ہدایات جاری کردی ہیں۔