اوپن یونیورسٹی نے میٹرک پروگرام کے فائنل امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا

منگل 13 فروری 2018 15:14

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 فروری2018ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سمسٹربہار 2017ء میں پیش کئے گئے میٹرک پروگرام کے فائنل امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا ہے۔ کنٹرولر امتحانات ،ْ سہیل نذیر رانا کے مطابق میٹرک پروگرام کے نتائج یونیورسٹی کی ویب سائٹ www.aiou.edu.pkپر فراہم کر دئیے گئے ہیں اور تمام امیدواروں کو ان کے دئیے گئے پتوں پر ڈاک کے ذریعہ بھی رزلٹ کارڈز ارسال کئے جارہے ہیں۔

کنٹرولر امتحانات کے مطابق وائس چانسلر ،ْپروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی کی ہدایت پر نتائج کے پراسس کو تیز کردیا گیا ہے ،ْ امید ہے کہ ایف اے پروگرام کے نتائج کا اعلان اگلے ہفتے کے دوران کردیا جائے گا جبکہ بی اے اور بی ایڈ پروگرامز کے نتائج کا اعلان رواں ماہ کے آخر تک کیاجائے گا۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں سمسٹر بہار 2018ء کے میٹرک تا پی ایچ ڈی پروگرامزکے داخلے پاکستان کے چاروں صوبوں ،ْ آزاد کشمیر اور شمالی علاقہ جات میں یکم فروری سے جاری ہیں۔

تمام پروگراموں کے داخلہ فارم اور پراسپکٹس اسلام آباد میں یونیورسٹی کے مین کیمپس کے سیل پوائنٹس اور ملک بھر میں موجود علاقائی کیمپسسز اوررابطہ دفاتر سے حاصل کئے جاسکتے ہیں ۔ میٹرک سے پی ایچ ڈی تک تمام پروگرامز کے پراسپیکٹس اور داخلہ فارم یونیورسٹی کی ویب سائٹ www.aiou.edu.pk پر بھی فراہم کردئیے گئے ہیں۔