مشال خان کے بھائی نے مقدمے کے 26 ملزمان کی بریت کو چیلنج کردیا

منگل 13 فروری 2018 15:14

مشال خان کے بھائی نے مقدمے کے 26 ملزمان کی بریت کو چیلنج کردیا
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 فروری2018ء) مردان کی عبدالولی خان یونیورسٹی میں توہین مذہب کے الزام میں قتل کیے گئے طالبعلم مشال خان کے بھائی ایمل خان نے مقدمے میں نامزد 26 ملزمان کی بریت کے خلاف پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی۔

(جاری ہے)

مشال خان قتل کیس کے فیصلے کے خلاف پشاور ہائیکورٹ میں دائر کی گئی اپیل میں ایمل خان نے عدالت سے استدعا کی کہ بری کیے گئے 26 ملزمان کو دوبارہ گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمہ چلایا جائے۔

واضح رہے کہ رواں ماہ 7 فروری کو ایبٹ آباد کی انسداد دہشتگردی کی عدالت نے ہری پور سینٹرل جیل میں مشال خان قتل کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے 58 گرفتار ملزمان میں سے ایک ملزم عمران کو قتل کا جرم ثابت ہونے پر سزائے موت اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی۔