صدر مملکت کی چین کے جشن بہار پر چینی عوام کو مبارکباد

چین پاکستان کا آپس میں گہراتعلق ہے، قریبی ہمسائے پہاڑوں اور دریا وں کے ذریعے آپس میں ملے ہوئے ہیں،ہر معاملے میں تعاون ریاست کے درمیان بہتر تعلقات کی روشن مثال ہے،صدر مملکت ممنون حسین کا پیغام

منگل 13 فروری 2018 15:08

صدر مملکت  کی چین کے جشن بہار پر چینی عوام کو مبارکباد
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 فروری2018ء) صدر مملکت ممنون حسین نے چین کے جشن بہار پر چینی عوام کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ چین پاکستان کا آپس میں گہراتعلق ہے، قریبی ہمسائے پہاڑوں اور دریا وں کے ذریعے آپس میں ملے ہوئے ہیں،ہر معاملے میں تعاون ریاست کے ریاست کے درمیان بہتر تعلقات کی روشن مثال ہے۔ چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق چین کے روائتی تہوار جشن بہار کے موقع پر پاکستانی صدر ممنوں حسین نے حکومت پاکستان اور پاکستانی لوگوں کی طرف سے اپنے پیغام میں چین کے لوگوں کے لیے نیک خواہشات کااظہار کرتے ہوئے انہیں پر جوش مبارکباد دی ۔

صدر ممنون حسین نے کہا کہ قریبی ہمسائے پہاڑوں اور دریا وں کے ذریعے آپس میں ملے ہوئے ہیں اور چین پاکستان کا آپس میں گہراتعلق ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہم مضبوط بھائی ہیں جن کا آپس میں ہر حال میں اسٹیٹیجک تعاون ہے ۔ صدر پاکستان نے کہا کہ چین پاک دوستی چٹانوں سے اونچی ، سمندر سے گہری ،لوہے سے زیادہ مضبوط اور شہد سے زیادہ میٹھی ہے ، اور ہر معاملے میں تعاون ریاست کے ریاست کے درمیان بہتر تعلقات کی روشن مثال ہے ۔

انہوں نے کہا کہ چین نے دو ہزار سترہ میں عالمی نظم و ضبط کے حوالے سے نمایاں کردار ادا کیا اور معاشرتی ترقی میںپاکستان کے ساتھ عظیم پیش رفت کی ہے ۔ چینی کیمونسٹ پارٹی کی انیسویں قومی کانگریس کی کامیابی چینی قوم کی سر سبز و شادابی کی علامت ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین پاکستا ن کی مشترکہ کوششوں کے ذریعے چین پاک اقتصادی راہداری پر اچھی طرح سے کام جاری ہے۔