نقیب قتل کیس ، رائو انوار کا سپریم کورٹ کو خط ،

آزاد جے آئی ٹی بنانے کا مطالبہ،سپریم کورٹ نے رائو انوار کو جمعہ تک حفاظتی ضمانت دیدی رائو انوار کو گرفتار نہ کیا جائے‘ اس کو سکیورٹی فراہم کرنا ضروری ہے‘ رائو انوار جمعہ کو سپریم کورٹ میں پیش ہوں‘ اس کیلئے نئی جے آئی ٹی بنا دیتے ہیں جس میں پولیس افسر بھی شامل ہوں گے‘ قومی ادارے پر بے یقینی یا مایوسی کا اظہار نہیں ہونا چاہئے‘ عدالت پیشی پر رائو انوار کو پولیس یا کوئی اور ایجنسی کسی مقدمے میں گرفتار نہ کرے چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کے ریمارکس

منگل 13 فروری 2018 15:08

نقیب قتل کیس ، رائو انوار کا سپریم کورٹ کو خط ،
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 فروری2018ء) رائو انوار نے سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کو خط لکھ کر آزاد جے آئی ٹی بنانے کا مطالبہ کر دیا جس پر سپریم کورٹ کے چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے اپنے ریمارکس میں کہا ہے کہ رائو انوار کو گرفتار نہ کیا جائے‘ حفاظتی ضمانت فراہم کی جائے‘ راء وانوار کو سکیورٹی فراہم کرنا بھی ضروری ہے‘ رائو انوار جمعہ کو سپریم کورٹ میں پیش ہوں‘ رائو انوار کیلئے نئی جے آئی ٹی بنا دیتے ہیں جس میں پولیس افسر بھی شامل ہوں گے‘ قومی ادارے پر بے یقینی یا مایوسی کا اظہار نہیں ہونا چاہئے‘ عدالت پیشی کے موقع پر رائو انوار کو پولیس یا کوئی اور ایجنسی کسی مقدمے میں گرفتار نہ کرے‘ سپریم کورٹ نے رائو انوار کو جمعہ تک حفاظتی ضمانت دیدی۔

منگل کو سپریم کورٹ میں نقیب الله قتل از خود نوٹس کیس کی سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

رائو انوار نے چیف جسٹس سپریم کورٹ کے نام خط لکھ دیا۔ رائو انوار نے خط ممیں آزاد جے آئی ٹی بنانے کا مطالبہ کردیا چیف جسٹس ثاقب نچار نے سوال کیا کہ کیا یہ خط رائو انوار نے لکھا ہی سندھ پولیس کے حکام نے تصدیق کی کہ خط رائو انوار نے لکھا ہے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ رائو انوار کہتے ہیں کہ وہ بے گناہ ہیں رائو انوار کا موقف ہے کہ وہ موقع پر موجود نہیں تھے عدالت نے حکم دیا کہ رائو انوار کو گرفتار نہ کیا جائے۔

چیف جسٹس نے کہا کہ رائو انوار کو حفاظتی ضمانت دی جائے گی۔ سپریم کورٹ نے نقیب الله کیس میں نئی جے آئی ٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کرلیا۔ آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے عدالت کو بتایا کہ تحقیقاتی اداروں پر مشتمل کمیٹی نے رپورٹ دیدی ہے۔ آئی بی نے ملزم کی لوکیشن ٹریس کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ آئی بی کا کہنا ہے کہ واٹس ایپ سے لوکیشن ٹریس نہیں ہوسکتی چیف جسٹس نے کہا کہ اس کا مطلب ہے ابھی تک کچھ نہیں ہوا ہم ہر بار وقت دیتے ہیں لگتا ہے رائو انوار کو ہمیں ہی پکڑنا ہوگا۔

آئی جی سندھ نے کہا کہ رائو انوار کو صفائی کا موقع ملنا چاہئے بے شک عدالت جے آئی ٹی بنا دے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ پھر حکم دے دیتے ہیں رائو انوار سپریم کورٹ آجائے۔ رائو انوار کیلئے جے آئی ٹی بنا دیتے ہیں۔ رائو انوار کو سکیورٹی فراہم کرنا بھی ضروری ہے۔ رائو انوار کو حفاظتی ضمانت دے دیتے ہین رائو انوار جمعہ کو عدالت میں پیش ہوں۔ رائو انوار نے حساس اداروں کو جے آئی ٹی میں شامل کرنے کی استدعا کی ہے جے آئی ٹی میں پولیس افسر بھی شامل ہوں گے۔

قومی ادارے پر بے یقینی یا مایوسی کا اظہار نہیں ہونا چاہئے۔ عدالت نے رائو انوار کو جمعہ تک حفاظتی ضمانت دیدی۔ عدالت پیشی کے موقع پر رائو انوار کو پولیس یا کوئی اور ایجنسی کسی مقدمے میں گرفتار نہ کرے۔عدالت نے اسلام آباد اور سندھ پولیس کو رائو انوار کو پیشی پر تحفظ فراہم کرنے کا حکم دیدیا۔ کیس کی مزید سماعت جمعہ تک ملتوی کردی گئی۔