محلہ شیرانوالہ گیٹ میں ٹوٹی پھوٹی پلیاں اور نالیاں صفائی میں رکاوٹ بن گئیں

منگل 13 فروری 2018 15:08

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 فروری2018ء) محلہ شیرانوالہ گیٹ میں ٹوٹی پھوٹی پلیاں اور نالوں کی صفائی میں رکاوٹ بن گئیں، اہلیان علاقہ نے ڈپٹی کمشنر ہری پور سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

یونین کونسل شمالی کے محلہ شیرانوالہ گیٹ میں نکاسی آب کی نالیوں کے اوپر پڑی سیمنٹ کی پلیاں اور سلیٹیں صفائی کے کام میں رکاوٹ بن گئی ہیں، نالیوں میں گندگی کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں، ٹی ایم اے کا عملہ صفائی مذکورہ نالیوں کی صفائی بھی نہیں کر پارہا جس کی وجہ سے بارش کے دوران سیوریج اور بارش کا پانی لوگوں کے گھروں میں داخل ہوجاتا ہے۔

اہلیان یونین کونسل شمالی محلہ شیرانوالہ گیٹ نے ڈپٹی کمشنر ہری پور سید فیاض علی شاہ سے مطالبہ کیا ہے کہ مذکورہ نالیوں کے اوپر سے سیمنٹ کی پلیاں اور سلیٹیں ہٹا کر لوہے کی گریلیں لگائی جائیں تاکہ باآسانی صفائی کی جا سکے۔