میرپور پولیس کا فحاشی کے اڈہ پر چھاپہ، پانچ خواتین کو حراست میں لے لیا

منگل 13 فروری 2018 15:08

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 فروری2018ء) میرپور پولیس نے محلہ عمر فاروق میں فحاشی کے اڈہ پر چھاپہ کے دوران پانچ خواتین کو حراست میں لے لیا۔ پولیس نے خواتین کو تھانہ بند کرنے کے بعد بھاری نذرانہ وصول کر کے چھوڑ دیا ہے۔ فحش خواتین رہائی کو غنیمت جان کر کرایہ پر حاصل کیا گیا، گھر بھی خالی کر کے غائب ہو گئیں۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق میرپور پولیس نے سپیشل برانچ اہلکاروں کی نشاندہی پر رات گئے منڈیاں محلہ عمر فاروق میں ایک گھر میں چھاپہ کے دوران پانچ خواتین کو گرفتار کر کے ویمن تھانہ منتقل کیا تاہم پولیس نے راتوں رات فحاشہ خواتین سے بھاری نذرانہ وصول کرکے انہیں چھوڑ دیا ہے۔

مقامی افراد کے مطابق فحاشہ خواتین محلہ عمر فاروق میں کرایہ پر حاصل کیا گیا، مکان بھی خالی کر کے غائب ہوگئیں ہیں۔ ڈی آئی ہزارہ اور ڈی پی او ایبٹ آباد کو پولیس کا قبلہ درست کرنے کیلئے ٹھوس اور جامع اقدامات اٹھانے ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :