کوٹ نجیب الله میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے 40 سالہ شخص کو قتل کردیا

منگل 13 فروری 2018 15:05

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 فروری2018ء) کوٹ نجیب الله میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے 40 سالہ شخص کو قتل کر دیا، ملزمان ارتکاب جرم کے بعد فرار ہوگئے، مقتول کے لواحقین کی رپورٹ پر تھانہ کوٹ نجیب الله میں مقدمہ درج کر کے پولیس نے تفیش شروع کردی ہے، مقتول پانچ بچوں کا باپ تھا۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق کوٹ نجیب الله کے محلہ ٹھنڈ میں چالیس سالہ زاہد شاہ اپنے گھر کے باہر کھڑا تھا کہ اس دوران نامعلوم افراد نے اس پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس سے زاہد شاہ موقع پر جاں بحق ہوگیا۔ ملزمان ارتکاب جرم کے بعد فرار ہو گئے۔ مقتول کے لواحقین کی رپورٹ پر تھانہ کوٹ نجیب الله میں مقدمہ درج کر کے پولیس نے تفتیش شروع کر دی ہے۔