ْنواں شہر میں گیس لیکیج کے باعث آتشزدگی سے گھر اور قیمتی گھریلو سامان جل کر خاکستر ہوگیا

منگل 13 فروری 2018 15:05

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 فروری2018ء) نواں شہرکے محلہ عمران زئی میں گیس لیکیج کے باعث آتشزدگی کے نتیجہ میں چار کمروں پر مشتمل گھر اور قیمتی گھریلو سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔

(جاری ہے)

ایبٹ آباد کے علاقہ نواں شہر کے محلہ عمران زئی میں رمضان نامی شخص کے گھر میں گیس لیک ہونے کی وجہ سے آگ نے پورے گھر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ آتشزدگی کی اطلاع ملتے ہی مقامی لوگوں کے علاوہ ریسکیو ڈبل ون ڈبل ٹو کے اہلکار بھی موقع پر پہنچ گئے۔ مقامی لوگ اور ریسکیو اہلکار تنگ و تاریک گلیوں کی وجہ سے آگ نہ بجھا سکے۔ ریسکیو کے اہلکاروں نے ایک ہزار فٹ لمبا پائپ استعمال کرکے آگ کو مزید پھیلنے سے روک لیا۔

متعلقہ عنوان :