شاہ رخ خان اداکار دلیپ کمار کی عیادت کرنے گھر پہنچ گئے

منگل 13 فروری 2018 15:05

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 فروری2018ء) بالی وڈ اداکار شاہ رخ خان اداکار دلیپ کمار کی عیادت کرنے ان کے گھر پہنچ گئے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار دلیپ کمار اور سائرہ بانو کے منہ بھولے بیٹے اداکار شاہ رخ خان نے دلیپ کمار کی خیریت دریافت کرنے کے لئے گزشتہ روز ان کے گھر پہنچے اور دلیپ کمار کے ساتھ اپنی تصویر بھی لی جس میں شاہ رخ خان نے ان کا ہاتھ پکڑ رکھا ہے جبکہ انہوں نے شال اور کرتا پہن رکھا ہے۔

متعلقہ عنوان :