امتیاز علی کے ساتھ نئی فلم ’’جب وی میٹ ‘‘ کا سیکوئل نہیں ہے،شاہد کپور

منگل 13 فروری 2018 15:05

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 فروری2018ء) بالی وڈ اداکار شاہد کپور نے کہا ہے کہ ہدایتکار امتیاز علی کے ساتھ نئی فلم ’’جب وی میٹ ‘‘ کا سیکوئل نہیں ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار شاہد کپور نے ہدایتکار امتیاز علی کے ساتھ نئی فلم کے’’جب وی میٹ ‘‘ کے سیکوئل کے حوالے خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم ایک دوسری اچھی فلم بنا رہے ہیں اور اس فلم میں افسردہ دکھائی نہیں دوں گا ، ہم کیوں ماضی میں رہتے ہیں ، لہذا ہدایتکار امتیاز علی کے ساتھ نئی فلم ان کی فلم ’’جب وی میٹ ‘‘ کا سیکوئل نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ بطور اداکار فلموں میں مختلف کردار ادا کرنا اور مسلسل کوشش کرنا میرا مقصد ہے۔ اداکار شاہد کپور کے فلم ’’بتی گل میٹر چالو‘‘ کی عکسبندی مکمل ہونے کے بعد آئندہ سال فلم پر کام شروع کیا جائے گا۔ اداکار شاہد کپور ’’بتی گل میٹر چالو ‘‘ میں اداکارہ شردھا کپور کے ساتھ دکھائی دیں گے۔

متعلقہ عنوان :