فلم ’’ویلکم ٹو دا نیویارک ‘‘ کا گانا ’’نین پھسل گئے ‘‘ ریلیز

منگل 13 فروری 2018 15:05

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 فروری2018ء) بالی وڈ فلم ’’ویلکم ٹو دا نیویارک ‘‘ کا نیا گانا ’’نین پھسل گئے ‘‘ ریلیز کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ہدایتکار چکری تولیتی کی فلم ’’ویلکم ٹو دا نیویارک ‘‘ کا نیا گانا ’’نین پھسل گئے‘‘ اداکار سلمان خان اور سوناکشی سنہا پر فلمایا گیا ہے جسے گایا پایل دیو، کمپوز ساجد واجد اور بول کوثر منیر نے لکھے ہیں۔

فلم میں اداکار دلجیت دوسنجھ ، سوناکشی سنہا ،کرن جوہر اور رانا ڈگوبتی شامل ہیں ،فلم میں کرن جوہر منفی اور مثبت کردار ادا کر رہے ہیں جبکہ فلم میں اداکار سلمان خان ،سوشانت سنگھ راجپوت، لارا دتا، رتیش دیش مکھ اور بومن ایرانی کیمیو رول میں دکھائی دیں گے۔ فلم رواں سال 23 فروری کو ریلیزکی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :