گانے ’’سانو اک پل چین نہ آوے‘‘ کے نئے ورژن کی عکسبندی مکمل

منگل 13 فروری 2018 15:04

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 فروری2018ء) بالی وڈ فلم ’’ریڈ ‘‘ میں اداکار اجے دیوگن اور الیانا ڈی کروز پرنصرت فتح علی خان کے گانے ’’سانو اک پل چین نہ آوے‘‘ کے نئے ورژن کی عکسبندی مکمل کر لی گئی۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق فلم ’’ریڈ ‘‘ کے لئے پاکستانی گلوکار نصرت فتح علی خان کے گانے ’’سانو اک پل چین نہ آوے‘‘ کا نئے ورژن کو پاکستانی گلوکار راحت فتح علی خان نے گایا ، یہ گانا اداکار اجے دیوگن اور الیانا ڈی کروز پر فلمایا جائے گا۔ ہدایتکار راج کمار گپتا کی فلم ’’ریڈ ‘‘ میں اداکار اجے دیوگن ایک ایماندار سرکاری افسر کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ فلم رواں سال 16 مارچ کو ریلیز کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :