Live Updates

پی ٹی آئی دوسری سیاسی پارٹیوں پر جو الزاما ت لگاتی تھی وہ سب کام خود کر چکی ہے ،ووٹر کے سامنے پی ٹی آئی، ن لیگ اور پیپلز پارٹی میں کوئی فرق نہیں رہ گیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 13 فروری 2018 14:17

پی ٹی آئی دوسری سیاسی پارٹیوں پر جو الزاما ت لگاتی تھی وہ سب کام خود ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔13فروری 2018ء) پی ٹی آئی دوسری سیاسی پارٹیوں پر جو الزاما ت لگاتی تھی وہ سب کام خود کر چکی ہے ،ووٹر کے سامنے پی ٹی آئی، ن لیگ اور پیپلز پارٹی میں کوئی فرق نہیں رہ گیا۔تفصیلات کے مطابق معروف سحافی رؤف کلاسرا نے اپنے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے پاکستان تحریک انصاف پر بہت ترس آتا ہے کیونکہ یہ ایک ایسی پارٹی ہے جو پاور میں آئے بغیر مسلسل شکست کا سامنا کر رہی ہے اور  یہ اپنی مقبولیت کھو رہے ہیں۔

کیونکہ یہ بات بھی قابل توجہ ہے کہ نواز شریف کی عدالت کی طرف سے نا اہلی اور مسلم لیگ ن کی قیادت پر کئی الزامات کے باوجود بھی تحریک انصاف ان کو الیکشن میں ہرانے میں کامیاب نہ ہو سکی۔رؤف کلاسرا نے کہا کہ پی ٹی آئی نے اپنے ووٹرز کے سامنے یہ بات ظاہر کر دی ہے کہ ہم بھی باقی سیاسی پارٹیوں کی طرح ہی ہے۔

(جاری ہے)

ایسا کون سا کام ہے جو پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن نے کیا ہو اور پی ٹی آئی نے نہ کیا ہو۔

رؤف کلاسرا نے کہا کہ پی ٹی آئی تمام سیاسی جماعتوں کا کچرا اٹھا کر اپنی جماعت میں لے آئی ۔پی ٹی آئی اس بات کا دوعوی کرتی رہی کہ وہ خاندانی سیاست کے خلاف ہیں لیکن پی ٹی آئی نے خود یہی کام کیا ہے۔پی ٹی آئی نے کرپٹ لوگوں کی مخالفت کی لیکن پھر کرپٹ لوگوں کو اپنی پارٹی میں لے آئی اس لئے وو ٹر کے سامنے پیپلز پارٹی،پی ایم ایل این اور پی ٹی آئی میں کوئی فرق نہیں رہ گیا۔

کیونکہ پی ٹی آئی بھی وہ تمام کام کر چکی ہے جو کہ باقی سیاسی پارٹیا ں کر چکی ہیں۔اس لئے پی ٹی آئی نے اپنے ووٹرز کے لئے کوئی ایسی انوکھی با ت نہیں چھوڑی کہ جس کی وجہ سے ووٹر پی ٹی آئی کو ووٹ ڈالے۔اور ووٹر اس بات پر کنفیوز ہو گیا ہے کہ آخر وہ کس وجہ سے پی ٹی آئی کو ووٹ دے۔کیونکہ ووٹر کی نظر میں پی ٹی آئی اور دوسری سیاسی جماعتوں میں کوئی خاص فرق نہیں رہا۔یاد رہے کہ گزشتہ روز لودھراں میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کو شکست ہوئی اور پاکستان مسلم لیگ ن میدان مار لیا تا ہم پی ٹی آئی کی اس شکست پر سیاسی حلقوں سمیت صحافتی دنیا بھی حیران ہے کیونکہ پہلے یہی بات کی جاتی رہی کہ لودھران کی سیٹ پی ٹی آئی جیتے گی تا ہم نتائج اس کے برعکس آئے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات