ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما سلمان مجاہد بلوچ کیخلاف مقدمہ درج

منگل 13 فروری 2018 15:04

ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما سلمان مجاہد بلوچ کیخلاف مقدمہ درج
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 فروری2018ء) گذری پولیس نے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما،رکن قومی اسمبلی سلمان مجاہد بلوچ کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق سلمان مجاہد کیخلاف مقدمہ تحریک انصاف کے رہنما عمران اسماعیل کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے جس میں ہراساں کرنے اور جان سے مارنے کی دھمکی دینی کی دفعات شامل ہیں،ایف آئی آر کے مطابق ڈیفنس میں تحریک انصاف کا کارکن احسن علوی اپنی کار میں جارہا تھا،اسی دوران راستہ نہ ملنے پرسیاہ رنگ کی ویگو گاڑی میں سوار رکن قومی اسمبلی سلمان مجاہد بلوچ اورسیکورٹی گارڈزنیاحسن علوی اور ان کے ڈرائیور پر اسلحہ تانا اورگالیاں دیں،اس سلسلے میں سلمان مجاہد بلوچ کا کہنا ہے کہ وہ ڈیفنس گئے ہی نہیں اور دوپہر سے پی آئی بی کالو نی میںموجود تھے۔