فلم ’’بھارت‘‘ میں بوبی دیول اور کترینہ کیف کی کاسٹ بارے خبروں کی تردید

منگل 13 فروری 2018 15:04

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 فروری2018ء) بالی وڈ ہدایتکار علی عباس ظفر نے فلم ’’بھارت‘‘ میں بوبی دیول اور کترینہ کیف کی کاسٹ بارے خبروں کی تردید کر دی۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق گزشتہ دنوں خبریں سامنے آرہی تھی کہ فلم ’’بھارت‘‘ میں سلمان خان کے ساتھ ساتھ بوبی دیول اور کترینہ کیف بھی ہوں گی لیکن فلم کے ہدایتکار علی عباس ظفر نے سماجی میل جول کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایسی تمام خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلم کی کاسٹ کے حوالے سے ابھی صرف سلمان خان کے نام کا اعلان کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ابھی کسی اور کے نام کا حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :