ایمی جیکسن اداکار سلمان خان کے ساتھ فلم ’’کک2‘‘ میں جلوہ گر ہوں گی

منگل 13 فروری 2018 15:04

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 فروری2018ء) بالی وڈ اداکارہ ایمی جیکسن اداکار سلمان خان کے ساتھ فلم ’’کک2‘‘ میں جلوہ گر ہوں گی۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ساجد نادیا والا نے حال ہی میں فلم ’’کک‘‘ کے سیکوئل کااعلان کیا تھا اور خبریں سامنے آرہی تھیں کہ فلم میں سلمان خان کے ساتھ جیکولین فرنینڈس نظر آئیں گی لیکن اب یہ خبر یں سامنے آرہی ہیں کہ فلم میں سلمان خان کے ساتھ ایمی جیکسن جلوہ گر ہوں گی۔

متعلقہ عنوان :