جاپانی ین کے مقابلے امریکی ڈالر کی قدر میں کمی

منگل 13 فروری 2018 15:04

جاپانی ین کے مقابلے امریکی ڈالر کی قدر میں کمی
ٹوکیو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 فروری2018ء) ایشیائی فوریکس مارکیٹ میں جاپانی ین کے مقابلے امریکی ڈالر کی قدر گر گئی۔ٹوکیو ٹریڈ میں منگل کو ین کے مقابلے امریکی ڈالر کی شرح تبادلہ 0.3 فیصد کمی کے ساتھ 108.285 ین جبکہ یورو کی شرح تبادلہ 0.15 فیصد اضافہ کے ساتھ 1.2310. ڈالر رہی۔

(جاری ہے)

چھے بڑی کرنسیوں کی باسکٹ ڈالر ڈی اے وائے انڈیکس 0.25 کمی کے ساتھ89.987 پر رہا۔

دس سالہ مدت کے امریکی ٹریژری بانڈ کی شرح بھی کمی کے ساتھ 2.849 فیصد رہی،جنوبی افریقی کرنسی رینڈ 11.91فی ڈالر میں تبدیل ہوئی،رینڈ کی شرح تبادلہ میں گذشتہ ایک ہفتے میں دو فیصد اضافہ ہوا ہے۔آسٹریلین ڈالر کی شرح تبادلہ0.7866 ڈالر(امریکی)رہی۔کموڈٹیز مارکیٹ میں تانبے کے نرخ لندن میٹل ایکسچینج میں 1.4اضافہ کے ساتھ 6,927.00 فی ٹن رہے۔

متعلقہ عنوان :