بنگلا دیش کی کالی چائے کے نرخوں میں کمی

منگل 13 فروری 2018 14:51

بنگلا دیش کی کالی چائے کے نرخوں میں کمی
ڈھاکا ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 فروری2018ء) بنگلا دیش کی کالی چائے کے نرخ کم ہو گئے۔ساحلی شہر چٹاگانگ میں مختلف اقسام کی کالی چائے کی ہفتہ وار نیلامی میں چائے کی اوسط نرخ 200.01 ٹکا (2.80 ڈالر)فی کلو گرام رہے جو کہ گذشتہ ہفتے 229.62 ٹکا فی کلو گرام تھے۔

(جاری ہے)

بنگلہ دیش نیشنل بروکرز کے مطابق چائے کی طلب مستحکم ہے تاہم خریدار کم معیار کی چائے کو کم قیمت پر لینے کے رجحان میں مبتلا ہیں ۔نیلامی میں2.7 ملین کلو چائے رکھی گئی جس میں سے 38 فیصد فروخت ہونے سے رہ گئی ۔بنگلا دیش کی کالی چائے کی پیداوار 2017ء میں 2016ء کے مقابلے 27 فیصد زیادہ ریکارڈ 85 ملین کلو گرام پیداوار ہوئی ہے۔