لودھراں میں شکست کوئی معنی نہیں رکھتی، آئندہ عام انتخابات میں بھرپور طریقے سے مہم چلائی جائے گی، سینیٹر شبلی فراز

منگل 13 فروری 2018 14:42

لودھراں میں شکست کوئی معنی نہیں رکھتی، آئندہ عام انتخابات میں بھرپور ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 فروری2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ لودھراں میں شکست کوئی معنی نہیں رکھتی اور نہ ہی اس سے پورے ملک کے مزاج کی عکاسی ہوتی ہے۔

(جاری ہے)

منگل کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف نے لودھراں میں 85 ہزار سے زائد ووٹ حاصل کئے، عوام نے پی ٹی آئی کو مسترد نہیں کیا اور نہ ہی پی ٹی آئی کی مقبولیت میں کمی واقع ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ لودھراں میں شکست کوئی معنی نہیں رکھتی اور نہ ہی اس سے پورے ملک کے مزاج کی عکاسی ہوتی ہے۔ علی ترین نوجوان چہرہ ہیں، عام انتخابات میں وقت کم رہ گیا ہے، آئندہ عام انتخابات میں بھرپور طریقے سے مہم چلائی جائے گی۔