فاروق ستار موجودہ صورت حال میں بڑے لیڈر کے طورپر سامنے آئے ہیں ،ْعلی رضا عابدی

جب تک آپ کو کنویئر نہ کہے تو آپ اجلاس نہیں بلا سکتے ،ْ فاروق ستار کی غیر موجودگی میں 11 فروری تک اجلاس بلائے جاتے رہے ،ْانٹرویو

منگل 13 فروری 2018 14:42

فاروق ستار موجودہ صورت حال میں بڑے لیڈر کے طورپر سامنے آئے ہیں ،ْعلی ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 فروری2018ء) ڈاکٹر فاروق ستار کو رابطہ کمیٹی کی جانب سے کنوینر کے عہدے سے برطرف کرنے کے باوجود متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے رہنما علی رضا عابدی نے کہا ہے کہ فاروق ستار بطور لیڈر ناکام نہیں ہوئے بلکہ موجودہ صورت حال میں زیادہ بڑے لیڈر بن کر سامنے آئے ہیں۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویومیں رہنما ایم کیو ایم پاکستان علی رضا عابدی نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان بدقسمتی سے برے حالات سے گزر رہی ہے جبکہ کوشش کی گئی تھی کہ یہ صورت حال پیدا نہ ہو تاہم اس میں چند غلط فہمیاں اور ذاتی مفادات بھی شامل تھے جس کی وجہ سے کسی بھی سیاسی جماعت میں اس طرح کے حالات پیدا ہوتے ہیں۔

علی رضا عابدی نے کہا کہ رابطہ کمیٹی کا فارم مشاورت کا فارم ہے تاہم اس کے باوجود اگر کوئی مسئلہ آتا ہے تو پارٹی آئین کے آرٹیکل 6-A کے مطابق اس وقت کے دوران کنوینر کے فیصلے کی فوقیت ہوتی ہے۔رہنما ایم کیو ایم (پاکستان) نے کہا کہ پارٹی کے آئین کا آرٹیکل 19-A کہتا ہے کہ سینیٹ ٹکٹ دینے کا اختیار رابطہ کمیٹی کے پاس ہے لیکن اس کے ساتھ آئین یہ بھی کہتا ہے کہ جب تک آپ کو کنویئر نہ کہے تو آپ اجلاس نہیں بلا سکتے لیکن فاروق ستار کی غیر موجودگی میں 11 فروری تک اجلاس بلائے جاتے رہے۔

متعلقہ عنوان :