عاصمہ کی سرکاری اعزازکیساتھ تدفین کی جائے ،ْ پرویزرشید
تازہ ترین : 1

عاصمہ کی سرکاری اعزازکیساتھ تدفین کی جائے ،ْ پرویزرشید

عاصمہ جہانگیر نے پاکستان کو قائداعظم کے اصولوں کے مطابق جمہوری ریاست میں تبدیل کرنے کی جدوجہد کی ،ْ میڈیا سے گفتگو

عاصمہ کی سرکاری اعزازکیساتھ تدفین کی جائے ،ْ پرویزرشید
اسلا م آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 فروری2018ء)سابق وزیر اطلاعات مسلم لیگ (ن) کے رہنما پرویزرشید نے وزیراعظم سے اپیل کی ہے کہ عاصمہ جہانگیرکی تدفین سرکاری اعزازکے ساتھ کی جائے ۔میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن )کے سینیٹر پرویز رشید نے کہا کہ عاصمہ جہانگیر نے پاکستان کو قائداعظم کے اصولوں کے مطابق جمہوری ریاست میں تبدیل کرنے کی جدوجہد کی اور انہوں نے دنیا میں پاکستان کو عزت اور وقار دیا ۔

اسی لیے انہوں نے وزیراعظم سے اپیل کی ہے کہ عاصمہ جہانگیرکی تدفین سرکاری اعزازکے ساتھ کی جائے۔پرویز رشید سے پہلے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا تھا کہ عاصمہ جہانگیر کی تدفین سرکاری اعزاز کی جائے ۔ انہوں نے اس کے لیے وفاقی حکومت کو خط بھی لکھ دیا ہے۔دوسری جانب سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے تین سابق صدور علی احمد کرد، علی ظفر اور کامران مرتضیٰ نے بھی اس مطالبے کی حمایت کر دی ہے کہ عاصمہ جہانگیر کو سرکاری اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا جائے۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 13/02/2018 - 14:42:51

اس خبر پر آپ کی رائے‎

متعلقہ عنوان :