نوازشریف سے رہنمائوں اور کارکنوں کو مبارکباد ،ْ لودھراں میں کامیابی پر مبارکباد دی

عوام اب خود انصاف کر رہے ہیں، عوام تعمیر اور تفریق کے ایجنڈوں میں فرق واضح کرچکے ہیں ،ْ نوازشریف

منگل 13 فروری 2018 14:40

نوازشریف سے رہنمائوں اور کارکنوں کو مبارکباد ،ْ لودھراں میں کامیابی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 فروری2018ء) پارٹی رہنمائوں اور کارکنوں نے سابق وزیر اعظم محمد نوازشریف اور مریم نواز کو لودھراں میں کامیابی پر مبارکباد دی ۔

(جاری ہے)

منگل کو پنجاب ہاؤس اسلام آباد میں سابق وزیراعظم نواز شریف سے پارٹی رہنمائوں اور کارکنان نے ملاقات کی،پارٹی رہنمائوں نے لودھراں میں کامیابی پر نواز شریف اور مریم نواز کو مبارکباد دی جس پر نواز شریف نے کہا کہ عوام اب خود انصاف کر رہے ہیں، عوام تعمیر اور تفریق کے ایجنڈوں میں فرق واضح کرچکے ہیں، سازشوں کا جواب عوامی عدالت سے آ رہا ہے ،ْ تمام تر نوازشوں کے باوجود لاڈلے کو عوام نے عبرت ناک شکست سے دوچار کیا۔

متعلقہ عنوان :