لودھراں کا فیصلہ احتساب کے نام پر انتقام کا عوامی جواب ہے ،ْنواز شریف
ْپاکستان کی خدمت کرنے والوں پر سارا زور چلتا ہے، دہرے معیار کہاں تک چلیں گے ،ْمیری خلاف موجودہ ریفرنسز میںکوئی جان ہوتی تو ضمنی ریفرنس کی ضرورت نہ ہوتی ،ْ چاہتے ہیں نوازشریف کو کسی نہ کسی طرح سزا ہو ،ْ ضمنی ریفرنس کب تک اور کیوں کر آتے رہیں گے ،ْآئین توڑنے اور ججز کو گرفتار کرنے والے کس کے مجرم ہیں ،ْکیا دومرتبہ آئین توڑنے والے تک پہنچتے ہوئے پر جلتے ہیں ،ْ سابق وزیر اعظم کی میڈیا سے بات چیت
منگل 13 فروری 2018 14:40
(جاری ہے)
نواز شریف نے کہا کہ پاکستان کی خدمت کرنے والوں پر سارا زور چلتا ہے، دہرے معیار کہاں تک چلیں گے، سیاسی لیڈروں کو بھی خود خیال نہیں آتا کہ ملک کو کہاں لے کر جانا ہے۔
سابق وزیراعظم نے کہا کہ ان کے خلاف موجودہ ریفرنسز میں کوئی جان ہوتی تو ضمنی ریفرنس کی ضرورت نہ ہوتی، وہ چاہتے ہیں کہ نواز شریف کو کسی نہ کسی طرح سزا ہو۔نواز شریف نے کہا کہ ضمنی ریفرنس کب تک اور کیوں کر آتے رہیں گے، ان ریفرنسز سے تاثر ہی نہیں یقین ہونے لگا ہے کہ ان میں کچھ بھی نہیں، ضمنی ریفرنس میں الزامات کو ری پیکج کر کے پھر شامل کیا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ احتساب کے نام پر ہم سے انتقام لیا جا رہا ہے تاہم جھوٹے مقدمات کا جواب عوام دے رہے ہیں، ووٹ کے تقدس کی مثالیں عوامی ردعمل کی صورت میں دیکھ رہے ہیں اور لودھراں کا فیصلہ بھی احتساب کے نام پر انتقام کا عوامی جواب ہے۔صحافی نے سوال کیا کہ آپ سے انتقال کیوں لیا جارہا ہے جس پر انہوںنے کہا کہ مجھے تو خود معلوم نہیں ،ْمجھ سے انتقام لینے والے اٴْن سے انتقام لیں جنہوں نے دو بار آئین توڑا ،ْآئین توڑنے اور ججز کو گرفتار کرنے والے کس کے مجرم ہیں ،ْجس پر غداری کے کیس بنے اسے گرفتار تک نہیں کیا گیا اور وہ بیرون ملک چلا گیا۔نواز شریف نے کہا کہ آج سب سے بڑے مجرم ہم بنے ہوئے ہیں اور وہ جنہوں نے دو دو مرتبہ آئین توڑا انہیں نہیں پکڑا گیا، کیا ان تک پہنچتے ہوئے پر جلتے ہیں۔ایک سوال پر انہوںنے کہاکہ کسی نئے میثاق جمہوریت کی ضرورت نہیں، پہلے والے چارٹر پر ہی عمل ہوجائے تو سب ٹھیک ہوجائیگا۔سابق وزیراعظم نے کہا کہ مخالفین تب ہی سرخ رو ہوتے ہیں جب نواز شریف کو سزا ہوتی ہے ،ْنواز شریف کو تو الزام نہ ہونے پر سزا نہیں ہوگی تو مخالفین سوچتے ہیں کہ ان کے کیے کرائے پر پانی پھر جائیگا۔انہوںنے کہاکہمتعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
کراچی: سابق شوہر نے بیوی کوچھریوں کے وار کرکے قتل کردیا
-
آئین میں کہاں لکھا ہے کابینہ قانون سے بالاترہے۔ چیف جسٹس
-
ریاستہائے متحدہ امریکہ اورپاکستان کے درمیان ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ (ٹی آئی ایف ای) کا بین المذاکرہ اجلاس
-
مارگلہ کی خوبصورت پگڈنڈیوں کو محفوظ بنانے کے لیے مارگلہ ٹریل پٹرول کا آغاز کر رہے ہیں ، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا ٹویٹ
-
وزیراعلی مریم نواز شریف نے جگر کے عارضہ میں مبتلا پروفیسر ایس ایم منصور کے علاج کیلئے 13 لاکھ روپے امداد کی منظوری دیدی
-
ایف بی آرکا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم ناکام
-
خیبر پختونخواہ حکومت کا لاکھوں ٹن گندم کی خریداری کا فیصلہ
-
بھارتی شہری نے پاکستانی لڑکی کو دل کا عطیہ کرکے نئی زندگی دے دی
-
نجی شعبہ زراعت تبدیل کرنے میں موثر کردار ادا کرسکتا ہے، وزیرخزانہ
-
افغان شہریوں کو ڈھائی لاکھ روپے لیکر شناختی کارڈ جاری کرنیوالا نادرا کا افسر گرفتار
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ہالینڈ کی سفیر مسز ہینی ڈی وریس کی ملاقات، ڈچ کمپنیوں کوسرمایہ کاری کی دعوت
-
عمران خان کو ریاستی اداروں کے خلاف بیانات سے اجتناب برتنے کے حکم پر تنقید و سوالات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.