ملائیشین پام آئل کے نرخ ایک ماہ کی بلند سطح پر آگئے

منگل 13 فروری 2018 14:40

ملائیشین پام آئل کے نرخ ایک ماہ کی بلند سطح پر آگئے
کوالالمپور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 فروری2018ء) ملائیشین مارکیٹ میں پام آئل کے نرخوں میں اضافہ ہوا ہے،مارکیٹ کے مطابق رواں ہفتے میں پام آئل کے برآمدی نرخ ایک ماہ کی بلند سطح پر آگئی ہیںجس کی وجہ ملائشین پام آئل بورڈ کی جانب سے حوصلہ افزاء برآمداتی رپورٹ آناہے۔

(جاری ہے)

برسا ملائشیا ڈیریویٹوز ایکسچینج میں پام آئل کے اپریل کے لیے سودے 1.2 فیصد اضافہ کے ساتھ 2543 رنگٹ (645.92 ڈالر ) فی ٹن طے پائے۔ ایکسچینج میں پام آئل کی پچیس پچیس ٹن وزن کی حامل کل 38579 لاٹوں کا کاروبار ہوا۔