چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کابل پہنچ گئے،

چیف آف ڈیفنس کانفرنس میں شرکت کریں گے، آئی ایس پی آر

منگل 13 فروری 2018 14:37

چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کابل پہنچ گئے،
راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 فروری2018ء) چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ چیف آف ڈیفنس کانفرنس میں شرکت کیلئے منگل کو کابل پہنچ گئے۔

(جاری ہے)

یہ بات آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کردہ بیان میں بتائی گئی۔ امریکی سینٹکام کے کمانڈر، ریزولیوٹ سپورٹ مشن کے کمانڈر اور افغان آرمی چیف بھی کانفرنس میں شرکت کر رہے ہیں۔