ہانگ کانگ میں 2لاکھ 70ہزار امریکی ڈالر مالیت کی کوکین سمگل کرنے کی کوشش ناکام ،سات افراد گرفتار

گرفتار کیے جانے والوں میں تین کے ٹولے کے ارکان بھی شامل ہیں،کار سے نقدی اور کوکین برآمد کرلی گئی

منگل 13 فروری 2018 14:37

ہانگ کانگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 فروری2018ء) حکام نے سان پو کونگ اور یائو مائی کی میں بالترتیب کاروائیوں میں 2.1ہانگ کانگ ڈالر (270000امریکی ڈالر)مالیت کی1.3 کلوگرام اور 375گرام کوکین ضبط کرلی۔ اس سلسلے میں گرفتار کیے جانے والے ساتھ افراد میں مشکوک تین رکنی ٹولہ کے ارکان بھی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

23سی26سال کی عمر کے تین کے اس ٹولے کو یائو ماہ ٹی کی شنگھائی سٹریٹ پر ان کی کار کو روکے جانے کے بعد گرفتار کیا گیا۔ پولیس نے بتایا کہ حکام نے گاڑی میں چھپائی ہوئی کچھ رقم اور 375کریک کوکین ضبط کرلی جس کی مالیت 500000ہانگ کانگ ڈالر ہے۔ان تینوں کو منشیات کی سمگلنگ کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔ہانگ کانگ جزیرہ کے خصوصی ڈیوٹی سکواڈ کے اہلکار واقع کے تحقیقات کررہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :