ہانگ کانگ نے نئے قمری سال پر آتش بازی کا مظاہرہ منسوخ کردیا

فیصلہ مختلف حلقوں کے المناک بس حادثے بارے مطالبے کے پیش نظر کیا گیا ہے، خاتون منتظم اعلیٰ

منگل 13 فروری 2018 14:37

ہانگ کانگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 فروری2018ء)حکومت نے اختتام ہفتہ کو ٹائی پو میں پیش آنے والے بس کے المناک حادثے میں ہلاک ہونے والوں کے احترام میں امسال نئے قمری سال کے موقع پر آتش بازی مظاہر منسوخ کردیا ہے۔ ایسے موقع پر جبکہ شہر میں ہفتے کو پیش آنے والے حادثے میں 19افراد کی موت کا سوگ منایا جارہاہے خاتون منتظم اعلیٰ کرائی لام چنگ یوایٹ۔

(جاری ہے)

نیگور نے کہا کہ چین کے نئے سال کا آتش بازی کا مظاہرہ جو کہ پروگرام کے مطابق سترہ فروری کو کیا جانا تھا۔ منسوخ کردیا گیا ہے۔بس کا یہ حادثہ پندرہ برسوں میں ہانگ کانگ کا اس قسم کا بدترین حادثہ ہے۔ خاتون منتظم اعلیٰ نے یہ اعلان متعدد سیاسی جماعتوں کی طرف سے مظاہرے کو منسوخ کرنے بارے حکومت سے کیے جانے والے مطالبے کے بعد کیا ہے۔ ان جماعتوں نے کہا کہ اس بس المیہ کے پیش نظر ایسا کرنا انتہائی غیر مناسب ہوگا۔لام نے میڈیا کو بتایا کہ حکومت نے مختلف حلقوں کی طرف سے کیے جانے والے مطالبے کے پیش نظر آتش بازی کا مظاہرہ منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔