چین فولاد بارے میں کسی بھی’غیر منصفانہ ‘امریکی تجارتی اقدامات کا سامنا کریگا،تھنک ٹینک

منگل 13 فروری 2018 14:37

چین فولاد بارے میں کسی بھی’غیر منصفانہ ‘امریکی تجارتی اقدامات کا ..
منیلا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 فروری2018ء) چینی حکومت کے ایک تھنک ٹینک نے منگل کو یہ کہتے ہوئے کہ تحفظاتی ازم فولاد کی صنعت کو زہر آلود کردے گا۔کہا کہ چین اپنی فولاد کی کمپنیوں کے خلاف امریکہ جیسے ممالک کی طرف سے ’’غیر منصفانہ اور غیر موضوں‘‘ تجارتی اقدامات کی مخالفت کرے گا۔چین کی دھاتوں کی صنعت کے منصوبہ بندی اور تحقیقی ادارے نے امریکی خبررساں ایجنسی رائٹر کو اپنی ای میل میں بتایا ہے کہ ہم چین کی فولاد کی کمپنیوں کے بارے میں امریکہ جیسے بعض ممالک کی طرف سے کیے جانے والے غیر منصفانہ اور غیر مناسب اقدام سے اپنا تحفظ کریں گے۔

ہم عالمی تجارتی تنظیم(ڈبلیو ٹی او) کی کسی خلاف ورزی کے بغیر چینی کمپنیوں کے لیے منصفانہ پوزیشن کے حصول کی کوشش میں جوابی اقدامات کاجائزہ لیں گے اور غور کریں گے ۔

(جاری ہے)

اس ادارہ نے جو کہ چینی حکومتی پالیسی سازوں اور فولادی کمپنیوں کو مشاورتی خدمات فراہم کرتی ہے۔ نے یہ بات امریکی فولاد کی فرموں کی طرف سے حالیہ کوششوں کے جواب میں کہی ہے۔ امریکی فولاد کی فرموں نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے مطالبہ کیا ہے کہ برآمدات میں اضافے کو روکہ جائے کیونکہ اس کی وجہ سے امریکی صنعت کو نقصان پہنچ رہا ہے۔ امریکی صدر منگل کو دیر گئے۔امریکی کانگریس کے ایک دو جماعتی گروپ کے ساتھ تجارتی امور کے بارے میں تبادلہ خیال کریں گے۔

متعلقہ عنوان :