تحریک آزادی کشمیر کے ہراول دستہ کشمیر فریڈم موومنٹ کے سعودی عرب زون کی منطقہ شرقیہ برانچ کے زیر اہتمام دمام میں شہید کشمیر جناب محمد مقبول بٹ صاحب کے یوم شہادت پہ ایک عظیم الشان پروگرام ترتیب دیا گیا

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 13 فروری 2018 13:28

تحریک آزادی کشمیر کے ہراول دستہ کشمیر فریڈم موومنٹ کے سعودی عرب زون ..
دمام(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 فروری2018ء صغیر برقی۔

(جاری ہے)

نمائندہ سعودی عرب)تحریک آزادی کشمیر کے ہراول دستہ کشمیر فریڈم موومنٹ کے سعودی عرب زون کی منطقہ شرقیہ برانچ کے زیر اہتمام دمام میں شہید کشمیر جناب محمد مقبول بٹ صاحب کے یوم شہادت پہ ایک عظیم الشان پروگرام ترتیب دیا گیا. پروگرام کی نظامت کا فریضہ راجہ یونس ادا کیا. اس خوبصورت پروگرام کے لیے کرسی صدارت پر کشمیر فریڈم موومنٹ کے سینئر رہنما جناب انجینئر محمد وقاص تشریف فرما تھے.

مہمان خصوصی کی نشست پر معروف سماجی اور کاروباری شخصیت جناب ملک محمد اعجاز اعوان رونق افروز تھے. ایک بڑی تعداد میں کشمیری اپنے قائد کے یوم شہادت پر ان کو خراج عقیدت پیش کرنے کی باوقار میں شرکت لے لیے تشریف لائے. اس بابرکت محفل کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا اور اس کے بعد نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم پڑھنے کی سعادت راجہ یونس نے حاصل کی. راجہ یونس نے بڑے خوبصورت انداز میں اس پروگرام کی غرض غایت اور مقبول بٹ شہید کے صاف و شفاف کردار پر گفتگو کی.

انہوں نے قائد کشمیر کی زندگی کے مختلف پہلووں پر روشنی ڈالی. اس کے بعد کشمیر NSF کی نمائندگی کرنے والے رہنما محمد فیصل کو دعوت خطاب دی گئی. محمد فیصل صاحب نے شاندار الفاظ میں شہید کشمیر کو خراج تحسین پیش کیا اور اس بات ہر زور دیا کہ پوری قوم کو متحد ہو کر قومی آزادی کے لیے ایک زبان ہو کر نکلنا ہوگا. اگلے مقرر کو دعوت خطاب دینے سے قبل ناظم تقریب راجہ یونس نے احمد فراز کی نظم " گو آنکھ سے دور جا چکا" سے چند اشعار پڑھے. اس کے بعد آزاد کشمیر پیپلز پارٹی کے رہنما ملک نصیر احمد صاحب دعوت خطاب دی گئی. ملک نصیر صاحب نے بہت پرجوش انداز میں سیاستدانوں کی مسئلہ کشمیر پر عدم توجہ اور کشمیریوں پر 70 سال سے ٹوٹنے والے ظلم و جبر کا تذکرہ کیا.

انہوں نے بھی کشمیریوں کے اتحاد اور ایک موقف پر آنے کے لیے زور ڈالا. اس کے بعد چوہدری افضل عالم صاحب نے ایک متاثر کن نظم بڑے خوبصورت انداز میں پیش کی جس کا عنوان تھا " سلام کہنا" اس کے بعد کشمیر سٹوڈنٹس فریڈم موومنٹ کے بانی اراکین اور اب کشمیر فریڈم موومنٹ کینیڈا کے سینئر رہنما جناب انجینئر محمد وقاص کو دعوت خطاب دی گئی.‎

متعلقہ عنوان :