Live Updates

لودھراں میں ضمنی انتخابات میں شکست پر عمران خان برہم،شکست کی وجوہات کی ابتدائی رپورٹ سامنے آ گئی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 13 فروری 2018 13:21

لودھراں میں ضمنی انتخابات میں شکست پر عمران خان برہم،شکست کی وجوہات ..
لودھراں (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔13فروری 2018ء) لودھراں میں ضمنی انتخابات میں شکست پر عمران خان برہم،شکست کی وجوہات کی ابتدائی رپورٹ عمران کو پیش کر دی گئی۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز لودھراں میں ہونے والے ضمنی الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف کو شکست ہوئی جب کہ پاکستان مسلم لیگ نواز نے میدان مار لیا۔لودھراں میں ضمنی انتخابات میں شکست کے بعد پاکستا ن تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان سخت غضے میں ہیں ۔

لودھراں کے الیکشن میں شکست کی وجوہات پر مبنی ابتدائی رپورٹ عمران خان کو پیش کر دی گئی ہے۔اس ابتدائی رپورٹ میں شکست کی وجوہات میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف ووٹرز کو نکالنے میں کامیاب نہیں ہوئی۔جب کہ پی ٹی آئی کی قیادت لیڈر شپ کے پروٹوکول میں لگی رہی۔

(جاری ہے)

لودھراں میں پاکستان تحریک انصاف کی شکست کی ایک یہ بھی وجہ رپورٹ میں بتائی گئی ہے کہ پی ٹی آئی کے ذمہ داران صرف نمائش میں لگے رہے جب کہ الیکشن پر کوئی توجہ نہیں دی گئی اور یہی وجہ ہے کہ پی ٹی آئی اپنے ووٹرز کو نکلنے میں ناکام رہی۔

رپورٹ میں یہ بھی لکھا گیا ہے کہ حکومتی حلقوں کی جانب سے بھی کچھ خلاف ورزیاں کی گئی ہیں جب کہ پارٹی کہ ذمہ داران اپنے اپنے پوائنٹس پر کاردگردگی دکھانے میں ناکام رہے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز لودھراں میں ہونے والے ضمنی انتحابات میں مسلم لیگ نواز کے سید محمد اقبال شاہ نے 116590 ووٹ حاصل کیے ہیں جبکہ تحریک انصاف کے علی خان ترین 91230 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پرر ہے۔اس طرح ن لیگ کو تحریک انصاف پر 25360 ووٹوں کی برتری حاصل ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :