جنسی الزامات،آکسفیم کی نائب سربراہ عہدے سے مستعفی

منگل 13 فروری 2018 14:37

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 فروری2018ء) امدادی کارکنوں کے قابل اعتراض جنسی رویوں کے الزامات کے بعد برطانوی امدادی تنظیم آکسفیم کی نائب سربراہ پینی لارنس اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئی ہیں۔ لارنس نے کہا کہ وہ اپنے ادارے کے ملازمین کے غیر اخلاقی طرز عمل کی مکمل ذمے داری قبول کرتی ہیں اور بہت شرمندہ ہیں۔

(جاری ہے)

گزشتہ ہفتے یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ ہیٹی میں2010 کے زلزلے کے بعد امدادی کارروائیوں کے دوران اس برطانوی فلاحی تنظیم کے کارکنوں نے جسم فروش خواتین کے ساتھ مل کر رنگ رلیاں منائی تھیں۔ 2006 میں افریقی ملک چاڈ میں بھی آکسفیم کے کارکنوں پر اسی طرح کے الزامات عائد کیے گئے تھے۔ یورپی کمیشن آکسفیم کو دی جانے والی امداد روک دینے کی دھمکی دے چکا ہے۔