اسرائیل میں 60 فیصد فلسطینی بچوں کو تشدد کا سامنا ہے ،۔ فلسطینی قیدیوں کی جمعیت کا بیان

منگل 13 فروری 2018 14:37

مقبوضہ بیت المقدس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 فروری2018ء) اسرائیل میں 60 فیصد فلسطینی بچوں کو جسمانی و نفسیاتی تشدد کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

(جاری ہے)

فلسطینی قیدیوں کی جمعیت کی طرف سے جاری کردہ تحریری بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل میں فلسطینی بچوں کو جسمانی و نفسیاتی تشدد کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ بچوں پر کئے جانے والے تشدد میں بچوں کو رات گئے حراست میں لے کر جیلوں میں ڈالنا، جسمانی حملوں کا نشانہ بنانا، ڈرا دھمکا کر طویل عرصے تک تفتیش کرنا، طویل عرصے تک کھانے پینے سے محروم رکھنا اور نفسیاتی تشدد کا نشانہ بنانا شامل ہیں

متعلقہ عنوان :