دبئی میں دنیا کے بلند ترین ہوٹل کا افتتاح

75 منزلہ جیورا ہوٹل کی اونچائی 356 میٹر ہے جو 528 کمروں پر مشتمل ہے

منگل 13 فروری 2018 14:37

دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 فروری2018ء) دبئی میں دنیا کی بلند ترین عمارت برج خلیفہ کے بعد دنیا کا بلند ترین لگژری ہوٹل بھی تعمیر کرلیا گیا ،75 منزلہ جیورا ہوٹل کی اونچائی 356 میٹر ہے جو 528 کمروں پر مشتمل ہے۔

(جاری ہے)

عرب نیوز کے مطابق یہ لگژی ہوٹل شیخ زید روڈ پر دبئی انٹرنیشنل فائنینشل سینٹر کی بلڈنگ کے قریب قائم کیا گیا ہے جس کا نام جیوورا ہے۔اس 75 منزلہ ہوٹل کی اونچائی 356 میٹر ہے جو 528 کمروں پر مشتمل ہے، جن میں 232 ڈیلکس کمرے اور 265 سنگل بیڈ رومز شامل ہیں۔اس ہوٹل میں سوئمنگ پول، ہیلتھ کلب، اسنوکر کلب، جم اور دیگر سہولیات بھی فراہم کی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :