چین اور نیپال کے درمیان بیلٹ اینڈ روڈ کے تحت تعاون کے ایک اور نئے منصوبہ پر دستخط

فریقین نیپال میں 37 میگاواٹ کا ایک ہائیڈرو پاور اسٹیشن تعمیر کریں گے

منگل 13 فروری 2018 14:31

چین اور نیپال کے درمیان بیلٹ اینڈ روڈ کے تحت تعاون کے  ایک اور نئے منصوبہ ..
چھنگدو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 فروری2018ء) چین اور نیپال کے درمیان دی بیلٹ اینڈ روڈ کے تحت تعاون ایک اور نیا منصوبہ طے پا گیا فریقین نیپال میں 37 میگاواٹ کا ایک ہائیڈرو پاور اسٹیشن تعمیر کریں گے۔ چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق چین کے صوبے شی چھوان کے این حے ہائیڈرو پاور گروپ اورنیپال کی تڑیشو لی جل ودہات لیمیٹڈ کمپنی نے معاہدے پر دستحط کیے ۔

دونوں فریق تعاون کر کے نیپال میں سینتیس میگاواٹ کا ایک ہائیڈرو پاور اسٹیشن تعمیر کریں گے ۔

(جاری ہے)

چین کے صوبے شی چھوان کے این حے ہائیڈرو پاور گروپ کے سربراہ جو یو فے نے دستحط کی تقریب میں کہا کہ چین کی نجی کمپنی کی حیثیت سے این حے ہائیڈرو پاور گروپ دی بیلٹ اینڈ روڈ کے انشیئٹیو کے تحت اپنے عالمی بزنس کو وسعت دینے کی کوشش کرتا رہتا ہے ۔ وہ نیپالی کمپنی کے ساتھ مل کر نیپال کی بنیادی تنصیبات کی بہتری کیلیے بھی خدمات سر انجام دینے پر تیار ہے ۔ نیپال کے قومی بجلی بیورو کے ڈائریکٹر کل مان گشنگ نے دونوں کمپنیوں کے تعاون پر بہتری کی امید ظاہر کی ہے ۔ان کوامید ہے کہ چینی کمپنی کے جدید نظریے اور ٹیکنالوجی سے نیپال کے عوام کی زندگی میں تبدیلی لائی جا سکے گی ۔

متعلقہ عنوان :