اکشے کمار کا فلم ’’دی ملک مین آف انڈیا‘‘ کا حصہ بننے کی تردید

منگل 13 فروری 2018 14:31

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 فروری2018ء) بالی وڈ اداکار اکشے کمار ایکتا کپور کی نئی پروڈکشن فلم ’’دی ملک مین آف انڈیا‘‘ کا حصہ نہیں ہوں گے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق خبریں سامنے آرہی ہیں کہ اکشے کمار ایکتا کپور کی نئی پروڈکشن فلم ’’دی ملک مین آف انڈیا‘‘ میں ڈاکٹر ویرگھیس کورئن کا کردار ادا کریں گے، لیکن اب کہا جا رہا ہے کہ اکشے کمار نے فلم میں کام کرنے سے انکار کر دیا ہے ان کا کہنا ہے کہ اب وہ مزید سوانح عمری پر بننے والی فلموں میں کام نہیں کرنا چاہتے۔ فلم کی کہانی ڈاکٹر ویرگھیس کورئن کی زندگی پر مبنی ہے اور فلم کے ہدایتکار شری نارائن سنگھ ہیں۔

متعلقہ عنوان :