ساجد نادیاوالا نے فلم ’’ہائوس فل4‘‘ کے لئے اداکار بوبی دیول سے رابطے بڑھا لئے

منگل 13 فروری 2018 14:31

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 فروری2018ء) بالی وڈپروڈیوسر ساجد نادیا والا نے فلم ’’ہائوس فل4‘‘ کے لئے اداکار بوبی دیول سے رابطے بڑھا لئے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ساجد نادیا والا نے فلم ’’ہائوس فل4‘‘ کے لئے اکشے کمار اور ریتیش دیشمکھ کے بعد اب بوبی دیول سے رابطے بڑھا لئے۔ بوبی دیول ان دنوں فلم ’’ریس3‘‘ کی عکسبندی میںمصروف ہیں اس کے علاوہ وہ فلم ’’یملا پگلا دیوانہ3‘‘ میں بھی نظر آئیں گے۔ فلم ’’ہائوس فل4‘‘ کے ہدایتکار ساجد خان ہیں۔

متعلقہ عنوان :