بھمبر شہر میں پیشہ ور بھکارنوں کی بھرمار ، ملتان سے آنے والے مخصوص ٹولے نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنا ڈالی

منگل 13 فروری 2018 14:28

بھمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 فروری2018ء) بھمبر شہر میں پیشہ ور بھکارنوں کی بھرمار ، ملتان سے آنے والے مخصوص ٹولے نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنا ڈالی ، دروازے بجا کر زبردستی بھیک مانگنے کا سلسلہ جاری ، تفصیلات کے مطابق بھمبر شہر میں حالیہ ایک ہفتہ کے دوران پیشہ ور بھکارنوں نے مستقل ڈیڑے ڈال لئے ہیں اس مخصوص ٹولے کا تعلق ملتان اور دیگر جگہوں سے ہے جو گھروں کے دروازے بجا بجا کر زبردستی بھیک مانگتیں ہیں شہریوں نے ااحتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان بھکارنوں نے تو ہمارا جینا محال کر دیا ہے دروازہ بجایا جاتا ہے اکثر گھروں میںبوڑھے جب مشکل سے دروازہ کھولتے ہیں تو آگے یہ بھکارنیں ہوتی ہیں اول تو نیشنل ایکشن پلان کے تحت بھیک مانگنے پر پابندی ہے لیکن کوئی ایکشن نہیں لیا جاتا دوسرا یہ بھکارنیں آوازیں نہیں لگاتیں جس نے دینا ہو وہ وے دے ہمارا ارباب اختیارات سے مطالبہ ہے کہ وہ اس سلسلہ میں کاروائی عمل میں لائیں ۔

متعلقہ عنوان :