بھمبر ،شہر کے عین وسط میں واقع گورنمنٹ گرلز سکول کے سامنے نالہ کا جنگلا دوبارہ ٹوٹ گیا

سکول جاتے بچوں اور ٹریٖفک حادثہ کا امکان پید اہو گیا ، شہریوں کا ایڈمنسٹریٹر بلدیہ سے نوٹس لینے کا مطالبہ

منگل 13 فروری 2018 14:28

بھمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 فروری2018ء) بھمبر ،شہر کے عین وسط میں واقع گورنمنٹ گرلز سکول کے سامنے نالہ کا جنگلا دوبارہ ٹوٹ گیا ، سکول جاتے بچوں اور ٹریٖفک حادثہ کا امکان پید اہو گیا ، شہریوں کا ایڈمنسٹریٹر بلدیہ سے نوٹس لینے کا مطالبہ ،تفصیلات کے مطابق بھمبر شہر کی مصروف ترین سڑک گورنمنٹ گرلز سکول کے سامنے واقع نالا پر لگا حفاظتی لوہے کا جنگلہ بری طرح ٹوٹ گیا ہے جہاں سے سکول جاتے بچے بچیاں اور ٹریفک کو گزرنے میں شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جہاں آمنے سامنے آجانے والی گاڑیوں کو نہ صرف وہاں رکنا پڑتا ہے بلکہ اکثر لوگوں میں بحث بھی ہوتے دکھائی دیتی ہے شہریوں نے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ بھمبر سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری نوٹس لیتے ہوئے اس کا باقاعدہ کوئی حل نکالیں تاکہ آئے روز نصب کئے جانے والے جنگلے سے چھٹکارہ مل سکے ۔

متعلقہ عنوان :