لائن آف کنٹرول کے علاقوں پر بھارتی افواج کی وحشیانہ اور شرمناک گولا باری علاقائی سالمیت کیلئے خطرات پیدا کر رہی ہے‘ہمایوں زمان مرزا

پاک افواج جرات و بہادری میں اپنا کوئی ثانی نہیں رکھتی ، افواج پاکستان بھارتی درندازی کا بھرپور اور مئوثرجواب دیکر پاکستان کے ازلی دشمن بھارت کو ناکوں چنے چبوا رہی ہے

منگل 13 فروری 2018 14:28

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 فروری2018ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنماء چیئرمین جموں وکشمیر ہیومن رائٹس کمیشن ہمایوں زمان مرزا نے کہا ہے کہ پاکستان کی افواج جرات و بہادری میں اپنا کوئی ثانی نہیں رکھتی ، افواج پاکستان بھارتی درندازی کا بھرپور اور مئوثرجواب دیکر پاکستان کے ازلی دشمن بھارت کو ناکوں چنے چبوا رہی ہے ، لائن آف کنٹرول کے علاقوں پر بھارتی افواج کی وحشیانہ اور شرمناک گولا باری علاقائی سالمیت کیلئے خطرات پیدا کر رہی ہے بھارتی حکمران مودی سفاکیت اور درندازی کی انتہائی حدوں کو چھو چکا ہے اس کی بربریت اور آئے روز کی گولا باری پر عالمی دنیا کے مہذب ممالک کو اپنا بااثر اور مئوثر کرداراداکرنا ہوگا تاکہ خطے کا امن برباد ہونے سے بچ سکے ، اس وقت مودی دنیا کا سب سے بڑا دہشت گرد ہے جس نے لاکھوں کشمیریوں کے خون سے اپنے ہاتھ رنگے ہوئے ہیں اقوام متحدہ کو کشمیر میں ہونے والے وحشیانہ قتل عام پر مبصر مشن کو مقبوضہ کشمیر میں بھیجا ہوگا تاکہ عالمی دنیا کو یہ اندازہ ہو سکے کہ بھارت کس طرح مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی تذلیل کر رہا ہے اس حوالہ سے سلامتی کونسل اور اقوام متحدہ کے رکن ممالک کو چاہیے کہ وہ فوری طورپر سلامتی کونسل کا اجلاس طلب کر کے بھارت کو دہشت گرد ملک ڈکلیئر کریں ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہار پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنماء چیئرمین جموں وکشمیر ہیومن رائٹس کمیشن ہمایوں زمان مرزا نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ ہمایوں زمان مرزا نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر اور لائن آف کنٹرول پر ننگی جارحیت کر رہا ہے جس سے لائن آف کنٹرول اور مقبوضہ کشمیر کے اندر نہتے اور معصوم لوگ اس کی گولیوں اور گولا باری کا شکار ہو کر شہید ہورہے ہیں بھارت کی اس طرح کی جارحیت اور سفاکیت سے خطے کا امن خراب ہونے کا اندیشہ موجود ہے جبکہ بھارت کی اس سفاکیت اور بربریت پر افواج پاکستان کا جرات مندانہ جواب کشمیریوں سے پاکستان کی محبت اور والہانہ عقیدت کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔

انہوںنے کہا کہ افواج پاکستان جرات اور بہادری کا بے مثال ہے جس نے ہمیشہ بھارت کی طرف سے اٹھنے والی ہر بری نظر کو ہر طرح کا جرات مندانہ جواب دیا ہے اور آج بھی افواج پاکستان اپنی کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے اور انشاء اللہ افواج پاکستان کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ کی قیادت میں پوری کشمیری و پاکستانی افواج پاکستان کی پشت پر کھڑی ہو کر اپنے مکار دشمن بھارت کو ہر طرح کا جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے ۔

ہمایوں زمان مرزا نے کہا کہ لائن آف کنٹرول کے سرحدی علاقوں پر گزشتہ ڈیڑھ دو سال سے حالات انتہائی خراب ہے جس کی سب سے بڑی وجہ بھارتی کا مکارانہ چہرہ ہے بھارتی وزیراعظم مودی یہ چاہتا ہے کہ پاکستان کے اندر اپنی بدنام زمانہ خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ کے ذریعہ عدم استحکام پیدا کیاجائے لیکن شائد یہ اس بات کو بھول چکا ہے کہ پاکستان کی افواج چوکس اور ہر طرح کے خطرات سے بخوبی آگاہ ہے بھارتی وزیراعظم مودی کسی بھی صورت پاکستان میں عدم استحکام پیدا نہیں کر سکتا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ بھارت جس طرح پاکستان کو نقصان پہنچانا چاہتا ہے بھارت کا گرفتار دہشت کل بھوشن یادیو کی گرفتار سے عالمی دنیا کو یہ معلوم ہو چکا ہے کہ بھارت کس طرح پاکستان میں دہشت گردانہ سرگرمیاں کر کے پاکستان کو نقصان پہنچا رہا تھا۔ انہوں نے کہا کہ اب بھارت بھی اس بات کو تسلیم کر چکاہے کہ کل بھوشن یادیو اس کی نیوی کا افسر ہے جس سے یہ واضح ہوتا ہے کہ بھارت پاکستان میں دہشت گردوں کو مالی معاونت فراہم کرتا رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر بھارت نے لائن آف کنٹرول اور پاکستان کے سرحدی علاقوں پر چھڑ چھاڑ کر سلسلہ ترک نہ کیا تو بھارت کو افواج پاکستان منہ توڑ جواب دینے کی ہر ممکن صلاحیت رکھتی ہے اور اس کے بعد بھارت کر شیرازہ بکھرنے سے کوئی بھی نہیں روک سکے گا۔

متعلقہ عنوان :