بھارت کنٹرول لائن پربلااشتعال فائرنگ کرکے نہتے شہریوںکوشہیداورزخمی کرکے جنوبی ایشیاء کوخطرات سے دورچارکررہاہے‘راجہ نصیر احمد خان

مقبوضہ جموںوکشمیرکی کٹھ پتلی اسمبلی میںنیشنل کانفرنس کے ممبراسمبلی محمداکبرلون کی طرف سے پاکستان زندہ بادکے نعروںنے بھارت کے ایوانوںمیںکھلبلی مچادی ہے

منگل 13 فروری 2018 14:28

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 فروری2018ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما،سابق وزیر،ممبراسمبلی راجہ نصیراحمدخان نے کہاہے کہ ہماری اتحادویکجہتی بھارت کاغرورخاک میںملادیگی بھارت کنٹرول لائن پربلااشتعال فائرنگ کرکے نہتے شہریوںکوشہیداورزخمی کرکے جنوبی ایشیاء کوخطرات سے دورچارکررہاہے مقبوضہ کشمیرکے اندرجاری تحریک آزادی کشمیربھارت کے لیے دردسربن چکی ہے بہت جلدبھارت کومقبوضہ کشمیرپرسے اپنا تسلط ختم کرناہوگابھارت طاقت سے مقبوضہ کشمیرکے عوام کوزیادہ دیرتک اب غلام نہیںرکھ سکتامقبوضہ جموںوکشمیرکی کٹھ پتلی اسمبلی میںنیشنل کانفرنس کے ممبراسمبلی محمداکبرلون کی طرف سے پاکستان زندہ بادکے نعروںنے بھارت کے ایوانوںمیںکھلبلی مچادی ہے بھارت بین الاقوامی انسانی حقوق کی خلاف ورزیاںکرتے ہوئے کشمیریوںپرظلم وبربریت ڈھارہاہے آزادی کی جدوجہدکرنے والے پرامن اورنہتے کشمیریوںپرجدیدترین اورہیوی مشینری کااستعمال کرکے قتل وغارت کررہاہے بھارت ایک منصوبہ بندی کے تحت مقبوضہ کشمیرمیںآبادی کاتناسب تبدیل کررہاہے بھارت نے 7لاکھ سے زائدفوج مقبوضہ کشمیرمیںداخل کی ہوئی ہے اورہرروزمائوں،بہنوں،بیٹیوں،بزرگوںبچوںاورنوجوانوںپرظلم وستم کے پہاڑتوڑرہاہے عالمی برادری بھارت کے مظالم کانوٹس لیتے ہوئے بھارت پردبائوڈالے کہ وہ مقبوضہ کشمیرسے اپنی افواج واپس بلائے اورکشمیریوںکوان کابنیادی حق حق خودارادیت دے ،ہم مقبوضہ کشمیرکے بہن بھائیوںکویہ پیغام دیتے ہیںکہ وہ جدوجہدآزادی میںاکیلے نہیںہیںبلکہ آزادکشمیراورپاکستان کے عوام اورحکومت ان کی سیاسی،اخلاقی اورسفارتی حمائت جاری رکھے ہوئے ہے اورمقبوضہ کشمیرکی آزادی کے لیے ہم کسی بھی قسم کی قربانی دینے سے دریغ نہیںکرینگے مقبوضہ کشمیرمیںرہنے والے بہن بھائیوںسے ہمارارشتہ کوئی نہیںتوڑسکتا مقبوضہ کشمیرکے عوام کی محبت کااندازہ اس بات سے لگایاجاسکتاہے کہ جب بھی وہاںکوئی شہیدہوتاہے تواسے پاکستان کے پرچم میںلپیٹ کردفن کیاجاتاہے مقبوضہ کشمیرپاکستان کاحصہ ہے اوردنیاکی کوئی طاقت اسے ہم سے جدانہیںکرسکتی کشمیریوںکی نسل درنسل چلنے والی جدوجہدآزادی انشاء اللہ تعالیٰ اپنے منطقی انجام کوپہنچنے والی ہے آزادی کشمیریوںکابنیادی حق ہے اوراس حق سے انہیںکوئی محروم نہیںرکھ سکتابھارتی ظلم وستم کشمیریوںکے حوصلے پست نہیںکرسکتے -ان خیالات کااظہارانہوںنے بھارتی افواج کی طرف سے ضلع کوٹلی کے مختلف سیکٹرزمیںبلااشتعال کی جانے والی فائرنگ کی مذمت کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ بھارتی فوج آئے روز کنٹرول لائن پر فائرنگ کر کے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کر رہی ہے بھارت کومقبوضہ کشمیرکے اندراپنی واضح شکست نظرآرہی ہے اسی لیے وہ لائن آف کنٹرول پربسنے والے نہتے شہریوںپربزدلانہ کاروائیاںکرتے ہوئے بلااشتعال فائرنگ کررہاہے لیکن بھارت یادرکھے کہ کشمیری ڈرنے،جھکنے اوربکنے والے نہیںغیرت مندکشمیری آزادی اورپاکستان سے الحاق کی خاطر اپنی جانوںکے نذرانے دے رہے ہیں انڈین آرمی کی بزدلانہ کاروائیاںتحریک آزادی کشمیر کو ختم نہیں کر سکتیں بھارت جتنے مرضی مظالم ڈھائے وہ تحریک آزادی کشمیر کو ختم نہیں کر سکتا کشمیری عوام اقوام متحدہ کہ قرادادوں کے مطابق کشمیر کا حل چاہتے ہیںبھارت جبر اور طاقت کے زور پر زیادہ دیر تک کشمیریوں کو یرغمال نہیں بنا سکتا مقبوضہ کشمیر میں نہتے شہریوں پر بھارتی قابض فوج کے ظلم اور بربریت پر عالمی برادری کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے بزدل بھارت بوکھلاہٹ کا شکار ہو کر کنٹرول لائن پر سول آبادی پر بلا اشتعال فائرنگ کر رہا ہے کنٹرول لائن پربسنے والے کشمیریوںکے حوصلے بلندہیںکشمیری عوام افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیںلاکھوںمائوںبہنوںبیٹیوںکاخون رائیگاںنہیںجائے گا بھارت لائن آف کنٹرول پربسنے والے نہتے اورمعصوم کشمیریوںپر گولہ باری کوبندکرے ورنہ بھارت کومعصوم اوربے گناہ کشمیریوںکے ایک ایک خون کے قطرے کاحساب دیناپڑے گا انہوںنے کہاکہ کشمیری عوام سترسال سے اپنے حق کی جنگ لڑرہے ہیںآزادی کشمیریوںکابنیادی حق ہے مسلم دنیاکوبھارت کے توسیع پسندانہ عزائم کے آگے بندباندھناچاہیے جنوبی ایشیاء کوتباہی سے بچانے کے لیے مسئلہ کشمیرکاحل بہت ضروری ہے انہوں نے کہا کہ بھارت جتنامرضی ظلم وستم کرلے لیکن وہ کشمیریوںکے دلوںسے جذبہ آزادی اورپاکستان کی محبت ختم نہیںکرسکتاکشمیری اپنے بنیادی حق آزادی کی جنگ لڑرہے ہیںاوروہ وقت دورنہیں جب مقبوضہ کشمیرآزادہوکرپاکستان کاحصہ بنے گا لاکھوںمائوںبہنوںبیٹیوںبزرگوںبچوںکی قربانیوںکاخون رنگ لائے گابھارتی افواج کی فائرنگ کاجواب ہماری جرات منداوربہادرافواج پاکستان بھرپورطریقے سے دے رہی ہے دنیاکی کوئی طاقت کشمیریوںکوآزادی کی نعمت سے محروم نہیںکرسکتی لائن آف کنٹرول،ورکنگ بائونڈری پرمسلسل بھارتی گولہ باری سے پرامن شہریوں کاقتل عام بھارت کے توسیع پسندانہ عزائم اورجنگی جنون کامنہ بولتاثبوت ہے اقوا م عالم مقبوضہ کشمیرمیںبگڑتی ہوئی صورتحال اورنہتے کشمیریوںپرڈھائے جانے والے مظالم کانوٹس لیتے ہوئے بھارت پردبائوڈالے کہ وہ مقبوضہ کشمیرسے اپنی افواج کوواپس بلائے ۔

انہوںنے کہاکہ مقبوضہ کشمیرکی کٹھ پتلی اسمبلی میںپاکستان زندہ بادکے نعروںکے بعدبھارت کوہوش کے ناخن لینے چاہیںکشمیریوںکی رگ رگ میںبھارت کے لیے نفرت اورپاکستان سے محبت بھری ہے۔