لودھراںکے ضمنی الیکشن میںمسلم لیگ( ن) کے امیدوارکی کامیابی بڑی سیاسی پیش رفت ہے‘سردار فاروق سکندر

سابق وزیراعظم میاںمحمدنوازشریف اورخادم اعلیٰ پنجاب میاںمحمدشہبازشریف کوعوام میںزبردست پذیرائی حاصل ہورہی ہے ‘وزیر مال

منگل 13 فروری 2018 14:28

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 فروری2018ء) آزادکشمیرکے وزیرمال سردارفاروق سکندرخان نے کہاہے کہ لودھراںکے ضمنی الیکشن میںمسلم لیگ ن کے امیدوارکی کامیابی بہت بڑی سیاسی پیش رفت ہے اورمخالفین کے لیے ایک دھچکے والی بات ہے عام انتخابات سے قبل بھاری اکثریت سے مسلم لیگ ن کے امیدوارکی کامیابی سے مستقبل میںمسلم لیگ ن کے دوبارہ اقتدارمیںآنے کے روشن امکانات نظرآرہے ہیںموجودہ سیاسی درجہ حرارت میںمسلم لیگ ن کے حق میںلودھراںالیکشن ایک بہت بڑاریفرنڈم ہے مسلم لیگ ن کے امیدواراقبال شاہ کے ہاتھوںمخالفین کوشکست 2018کے انتخابات کے نتائج کی عکاسی کرتاہے سابق وزیراعظم میاںمحمدنوازشریف اورخادم اعلیٰ پنجاب میاںمحمدشہبازشریف کوعوام میںزبردست پذیرائی حاصل ہورہی ہے مسلم لیگ ن کے امیدوارکی کامیابی نے مسلم لیگ ن کی قوت میںاضافہ کردیاہے بڑے معرکے میںبڑی جیت مسلم لیگ ن کامقدربنی ضمنی انتخابات کے نتائج نے پنجاب کے عوام کی پسندکوواضح کردیاہے جنوبی پنجاب میںمسلم لیگ ن کی کامیابی دراصل خادم اعلیٰ پنجاب ،وزیراعلیٰ پنجاب میاںشہبازشریف کی بدولت ہے جنوبی پنجاب میںہونے والی ترقی کسی سے ڈھکی چھپی نہیںاورلودھراںکے ضمنی الیکشن میںمسلم لیگ ن کی جیت اس بات کاعملی ثبوت ہے کہ عوام کوان گنت سہولیات کی بروقت فراہمی سے خادم اعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے عوام کے دل جیت لیے ہیںمخالفین کے دعوے،دھرنے اورالزامات دھرے کے دھرے رہ گئے ہیںعوام نے منفی سیاست کرنے والوںکومستردکرکے واضح پیغام دیاہے کہ ملک میںانتشارکی سیاست کی کوئی گنجائش نہیںانتخابی نتائج ثابت کررہے ہیںکہ پاکستان مسلم لیگ ن مثبت سیاست کے باعث ملک کی مقبول ترین جماعت بن چکی ہے وزیراعظم آزادکشمیرراجہ محمدفاروق حیدرخان مسلم لیگ ن کے ویژن کولے کرآگے بڑھ رہے ہیںسابق وزیراعظم میاںمحمدنوازشریف اورخادم اعلیٰ شہبازشریف کے ویژن کی بدولت آزادکشمیرکے حالیہ انتخابات میں مسلم لیگ ن کوبھاری مینڈیٹ ملاحکومت آزادکشمیرکوترقیاتی فنڈزدگناملنے کی وجہ سے آزادکشمیرمیںتعمیروترقی کے نئے باب رقم ہورہے ہیںپاکستان مسلم لیگ ن نے توانائی بحران پرقابو پاکر عوام کولوڈشیڈنگ کی مصیبت سے چھٹکارہ دلادیاہی-ان خیالات کااظہارانہوںنے لودھراں ضمنی الیکشن میںمسلم لیگ ن کے امیدوارکی کامیابی کے بعدپارٹی کارکنان سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ ضمنی انتخاب میںایک بارپھرامانت،دیانت اورخدمت کی سیاسی کی جیت ہوئی ہے جبکہ منفی احتجاج ،انتشاراوردھرنوںکی سیاست کرنے والوںکوبری طرح شکست ہوئی ہے کامیاب لیگی امیدواراقبال شاہ لودھراںکے عوام کے مسائل کے حل کے لیے نمائندگی کابھرپورحق اداکرینگے انہوںنے کہاکہ مسلم لیگ ن کے امیدوارکی کامیابی سے یہ بات بھی ثابت ہوئی ہے کہ مسلم لیگ ن کوآزادکشمیرمیںجوبھاری مینڈیٹ ملادراصل وہ پورے ملک کی بلاتخصیص تعمیروترقی کے نتیجہ میںملاخادم اعلیٰ پنجاب میاںشہبازشریف نے تعمیروترقی کاویژن صرف لاہورتک محدودنہیںرکھابلکہ جنوبی پنجاب میں لودھراںانتخاب میںمسلم لیگ ن کے امیدوارکی بھاری اکثریت سے کامیابی اس بات کی واضح دلیل ہے کہ خادم اعلیٰ پنجاب نے بلاتخصیص تعمیروترقی کے کام کروائے لودھراں انتخاب میںپاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوارکی جیت نے یہ ثابت کردیاہے کہ مسلم لیگ ن آج بھی پاکستان کی سب سے بڑی جماعت ہے اوراس جماعت پرعوام کابھرپوراعتمادہے انہوںنے کہاکہ آزاد کشمیر میں موجودہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے تحفظ ناموس رسالت ایکٹ 2018کو متفقہ طور پر منظور کروا کر آزاد کشمیر کی تاریخ اور امت مسلمہ کے لیے باعث فخر بننے کا کارنامہ اپنے سر سجا لیا آزادکشمیرمیںقائم موجودہ مسلم لیگ ن کی حکومت کوتاریخ ہمیشہ یادرکھے گی جنہوں نے آزاد کشمیر میں قادیانیوں کو غیر مسلم قرار دیا اور ایک نئی تاریخ رقم کی انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے وہ تاریخ رقم کی ہے جس کو رقم کرنے کے لیے اس سے قبل کئی حکومتوں نے کوشش کی تاہم عملا اس میں کامیاب نہ ہو سکیں اور وہ اس تاریخ کو رقم کرنے میں ناکام رہیں اور یہ کریڈٹ مسلم لیگ ن آزادکشمیر کی حکومت کوجاتاہے ۔

متعلقہ عنوان :