سرگودھا کے حلقہ پی پی 30 کے ضمنی الیکشن کی پولنگ چار مارچ کو ہو گی

الیکشن کمیشن کی طرف سے حلقہ پی پی 30 کوٹمومن سرگودھا کے ضمنی الیکشن پر پولنگ کیلئے ضلعی حکام سے پولیس افسران اور نفری مانگ لی گئی

منگل 13 فروری 2018 14:28

سرگودھا کے حلقہ پی پی 30 کے ضمنی الیکشن کی پولنگ چار مارچ کو ہو گی
سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 فروری2018ء) الیکشن کمیشن کی طرف سے حلقہ پی پی 30 کوٹمومن سرگودھا کے ضمنی الیکشن پر 4 مارچ کو پولنگ کے لئے ضلعی حکام سے پولیس افسران اور نفری مانگ لی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے سرگودھا کے حلقہ پی پی 30 کے ضمنی الیکشن کی پولنگ چار مارچ کو ہو گی جس کے لئے باقاعدہ طور پر ضلعی پولیس افسر ڈی پی او سرگودھا سہیل چوہدری سے 5 ڈی ایس پی ،60 انسپکٹر،150 دیگر کے علاوہ 1 ہزار سے زائد پولیس کانسٹیبل مانگ لئے گے ہیں جو سرگودھا کے حلقہ پی پی 30 میں چار مارچ کو ہونے والے ضمنی الیکشن میں اپنی ڈیوٹی سرانجا م دیں گے۔

یہ سیٹ مسلم لیگ ن کے ایم پی اے طاہر اقبال سندھو کی اچانک دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کے باعث خالی ھوئی تھی۔جس پر مرحوم ایم پی اے کے کزن مسلم لیگ ن کے یاسر ظفر سندھو ،تحریک انصاف کے راو ساجد محمود اور 2 آزاد امیدوار میدان میں ہیں۔اس حلقہ کے الیکشن میں 1 لاکھ 73 ہزار سے زاہد ووٹران اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے پولنگ پلان مرتب کر کے انتظامات کئے جا رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :