صنعتوں کی پیداواری لاگت میں کمی کیلئے بجلی کی قیمتوں میں کمی کی جائے ‘خادم حسین

صرف ٹیکسٹائل سیکٹر ہی نہیں تمام انڈسٹری پر یکساں طور پر بجلی کے نرخوں میں کمی کی جائے، اشیاء کی پیداواری لاگت بڑھنے سے برآمدت تنزلی کا شکار تجارتی خسارہ بڑھ رہا ہے‘ سینئر نائب صدرفیروز پور بورڈ لاہور

منگل 13 فروری 2018 14:28

صنعتوں کی پیداواری لاگت میں کمی کیلئے بجلی کی قیمتوں میں کمی کی جائے ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 فروری2018ء) ممتازتاجر رہنما وفیروز پور بورڈ لاہور کے سینئر نائب صدر خادم حسین نے کہا ہے کہ صنعتوں کی پیداواری لاگت میں کمی کیلئے بجلی کی قیمتوںمیں کمی کی جائے ،انہوںنے ان خبروں پر کہ حکومتی سطح پر ٹیکسٹائل سیکٹر میں بجلی کی قیمتوں میں کمی پر غور و خوض ہورہا ہے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ صرف ٹیکسٹائل سیکٹر ہی نہیں بلکہ تمام انڈسٹریز پر یکساں طور پر بجلی کے نرخوں میں کمی کی جائے تاکہ اشیاء کی پیداواری لاگت کم ہوں اور بیرون ملک برآمدات میں اضافہ ہوسکے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے فیروز پور بورڈ لاہور کی میٹنگ میں تاجروں کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔خادم حسین نے کہا کہ بجلی کے انڈسٹریل ٹیرف میں کمی سے مقامی طور پر تیار ہونے والی مصنوعات عالمی مارکیٹ میں دیگر ممالک کی مصنوعات سے مسابقت کرسکیں مسابقتی ممالک میں صنعتوں کی پیداوار لاگت پاکستان کے مقابلے میں کہیں کم ہے اور اس کے باعث پاکستان کی تیار کردہ مہنگی مصنوعات عالمی مارکیٹ میں دوسرے ممالک کی مصنوعات سے مقابلہ نہیں کرپارہی ہیںجس کے ملکی برآمدات پر منفی اثرات مرتب ہورہے ہیں بجلی کی قیمتیں زیادہ ہونے سے اشیاء کی پیداواری لاگت بڑھنے سے برآمدات تنزلی کا شکار اور تجارتی خسارہ بڑھ رہا ہے ۔

(جاری ہے)

اس لیے فوری طور پربجلی کے انڈسٹریل ٹیرف میں کمی کی ازحد ضرورت ہے۔

متعلقہ عنوان :